دسمبر 26, 2017

ایل جی الیکٹرانکس کا جدید ترین اسٹائلر: وائی فائی کنکٹیویٹی اور سمارٹ فیچرز سے مزین ہے: تفصیل سے پڑھیں

 

کراچی: ایل جی الیکٹرانکس (ایل جی) نے بہتر خصوصیات کے ساتھ کپڑے دھونے و دیگر سہولیات سے آراستہ نئی اسٹائلر مشین متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔ یہ مشین وائی فائی سے کنکٹویٹی اور دیگر اسمارٹ فیچرز سے بھی آراستہ ہے جس کی بدولت ایل جی اسٹائلر سے جدید دور کے صارفین کی زندگی میں مزید آسانی آئے گی۔ 

ایل جی کا نیا اسٹائلر مختلف اقسام کے کپڑے احتیاط کے ساتھ دھونے کی صلاحیت رکھتا ہے جن میں خواتین کے نازک ملبوسات سے لیکر روایتی جینز، جمپرز اور پلش ٹوائز بھی شامل ہیں۔ اس میں حرکت کرنے والا موونگ ہینگر بھی ہے جس میں پانچ کپڑے لٹکائے جاسکتے ہیں اور اس میں پینٹس کریز کیئر کی بدولت انتہائی بڑی پتلونیں بھی مہارت سے استری ہوسکتی ہیں۔ یعنی یہ 48 انچ کی کمر اور 60 سینٹی میٹر لمبائی شامل ہے۔ ایل جی کے اسٹائلر کافی کشادہ ہیں۔ ان میں جیکٹیں اور موسم سرما کا کوٹ بھی رکھا جاسکتا ہے۔  


ایل جی کے اسٹائلر میں وائی فائی کی سہولت بھی موجود ہے جس کی بدولت صارفین کا اسمارٹ فون پر کنٹرول بالکل نئی سطح تک پہنچ جاتا ہے۔ اس ضمن میں دھلائی کے مختلف طریقے (کورسز )ڈاو ¿ن لوڈ کئے جاسکتے ہیں اور موبائل ایپ کے ذریعے توانائی کا استعمال بھی ملاحظہ کیا جاسکتا ہے۔ این ایف سی ٹیگز ٹیکنالوجی کے ساتھ کپڑوں کی شناخت کے لئے اسمارٹ فون ایپ اس ٹیگ کو اسکین کرسکتی ہے اور اسٹائلر کو آگاہ کرسکتی ہے کہ اسکے لئے کونسا طریقہ (کورس) زیادہ موثر ہے۔ 

ایل جی کے اسٹائلر میں جدت انگیز ٹرو اسٹیم ٹیکنالوجی شامل ہے جو کپڑوں کو مہارت کے ساتھ صاف کرکے ان میں سے ناگوار بو کا خاتمہ کرتی ہے اور کپڑوں میں سے 99 فیصد تک الرجیز اور بیکٹریا سے پاک کردیتی ہے۔ اس میں گرم بھاپ کا اسپرے کپڑوں کو براہ راست سیدھا کردیتے ہیں اور موونگ ہینگر میں موجود کپڑے شکنوں سے پاک ہوجاتے ہیں۔ اس میں ایزی پینٹس کریز آپشن کی بدولت پتلونوں میں گھٹنے کے مقام سے واضح کریز رکھی جاسکتی ہے۔ 

ایل جی ہوم ایپلائنس اینڈ سلوشن کے پریذیڈنٹ اور سی ای او سونگ ڈائی ہیون نے بتایا، "ایل جی کا نیا اسٹائلر ان لوگوں کے لئے بہترین ہے جو اپنی مطلوبہ سہولیات کے ساتھ کپڑوں کی دھلائی چاہتے ہوں تاکہ وہ اپنے آپ کو فعال اور کسی بھی موقع کے لئے مستعد رہ سکیں۔ یہ کوئی حیرانی کی بات نہیں ہے کہ اس اسٹائلر نے ان ممالک میں کلوتھنگ کیئر مارکیٹ میں مکمل نئی کٹیگری متعارف کرادی ہے جہاں کسی بھی وارڈ روب کی دیکھ بھال بھی سنجیدہ نوعیت کا کام ہے۔" 


کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

تازہ ترین خبریں