20 دسمبر، 2017

ایل جی الیکٹرانکس نے گرام سیریز کے نئے لیپ ٹاپس متعارف کرادیئے، مشین طاقتور کارکردگی اور باسہولت فیچرز سے آراستہ ہے

 

کراچی: ایل جی الیکٹرانکس (ایل جی) نے گرام سیریز کا اپنا جدید ترین اور کم وزنی نیا لیپ ٹاپ متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔ نیا گرام لیب ٹاپ زیادہ طاقتور کارکردگی اور باسہولت فیچرز سے آراستہ ہے۔ یہ غیرمعمولی لیپ ٹاپ بنیادی طور پر سال 2014 میں پہلی بار متعارف کرایا گیا جس پر لوگ اسکی باسہولت نقل و حمل اور شاندار کارکردگی پر حیران رہ گئے تھے۔ اس کی متاثرکن کارکردگی کی بدولت ایل جی کے نئے گرام لیپ ٹاپس پہلے سے بہتر کارکردگی اور طاقتور پرزہ جات و خصوصیات کے ساتھ سامنے لایا جارہا ہے ۔ ایل جی کے نئے گرام لیپ ٹاپس میں مختلف انداز کے فنکشنز کے ساتھ اپ گریڈ شدہ پروسیسرز ہیں۔ گرام سیریز کے لیپ ٹاپ ان لوگوں کے لئے بہترین ہے جو اس پر اپنا کام کرنا چاہتے ہیں، موثر انداز سے پڑھائی کرنا چاہتے ہیں یا پھر کسی بھی ماحول میں میڈیائی مواد سے لطف اندوز ہونا چاہتے ہیں۔ 



ایل جی کے نئے ماڈلز آج آسانی سے دوران سفر ساتھ رکھے جاسکتے ہیں۔ ان کی انتہائی پتلی سطح کے ساتھ بہترین کارکردگی کی حامل 72 ڈبلیو ایچ بیٹری ہے جس کی بدولت پلگنگ کے بغیر یہ زیادہ دیر تک کام کرتا ہے اور سنگل چارج پر تقریبا پورا دن نکال سکتا ہے۔ اس میں دوسری نمایاں خاص بات اس کا جامع ڈیزائن ہے۔ یہ چھوٹی شکل میں ہونے کے باوجودہ چوڑی اسکرین کی خصوصیت رکھتا ہے۔ اس کا 14 انچ کا ماڈل (14Z980) روایتی طور پر 13 انچ کے لیپ ٹاپ جتنا سائز رکھتا ہے لیکن اس کے باوجود یہ انتہائی کم بیزل کے ساتھ وسیع ڈسپلے دیتا ہے۔

یہ جدید ترین آٹھویں جنریشن کے انٹیل کور ٹی ایم آئی سیون اور آئی فائیو پروسیسرز اور ایس ایس ڈی اسٹوریج سے آراستہ ہے جس کی بدولت یہ روانی کے ساتھ غیرمعمولی طور پر تیزرفتار کارکردگی کا مظاہرہ کرتا ہے۔ اسے استعمال کرنے کی بدولت آپ کی کارکردگی کی رفتار میں 40 فیصد تک بہتری آجاتی ہے جبکہ اس کا بوٹنگ ٹائم بھی 10 سیکنڈز سے کم ہے۔ دیگر روایتی لیپ ٹاپس وزن کم کرنے کے لئے ان کا سائز چھوٹا کرتے ہیں، ایل جی کی گرام سیریز کا لیپ ٹاپ دوسری ایس ایس ڈی ڈرائیو سلاٹ کا بھی آپشن دیتا ہے جس کی بدولت بڑی ویڈیو فائلز کے لئے زیادہ اسٹوریج کی سہولت ملتی ہے۔ 

ایل جی کا نیا گرام ماڈل کافی پائیدار ہے۔ یہ انتہائی سخت مواقع پر بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ پائیداری کے اعتبار سے ایل جی کے نئے گرام لیپ ٹاپس نے امریکی فوج کے پائیداری کے سات ٹیسٹ (MIL-STD 810G) کے اثرات، انکے دباو ¿ اور درجہ حرارت میں بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے ۔ اس سے ظاہرہوتا ہے کہ اسکی تیاری کے معیار میں بھی بہتری آئی کیونکہ اس میں نانو کاربن میگنیشیم مختلف دھاتوں کے ملاپ سے اسکی باڈی بنی ہے، جسے اکثر ایرو اسپیس انڈسٹری میں استعمال کیا جاتا ہے جہاں اعلیٰ معیار کی قوت اور کم وزن مطلوب ہوتا ہے۔ اس کے نتیجے میں اسکی پائیداری روایتی میگنیشیم پروڈکٹس کے مقابلے میں 20 فیصد تک بڑھ جاتی ہے۔ 


ایل جی کی نئی گرام سیریز میں مختلف باسہولت فیچرز میں مزید اضافہ کیا گیا ہے۔ کسی بھی شخص کو رات گئے تاخیر سے لیپ ٹاپ استعمال کرنے پر اسکے کی بورڈ کی بیک لائٹ جلتی ہے جس سے خوبصورت ماحول بھی پیدا ہوتا ہے۔ اس میں بہترین انداز سے لگے ٹچ پیڈ میں فنگر پرنٹ کنٹرول کو مزید روانی اور زیادہ درست پوائنٹر سسٹم سے آراستہ کیا گیا ہے۔ اس میں نصب ویب کیم ڈسپلے کے ٹاپ پر موجود ہے جو بہترین انداز سے ویڈیو کالز کی سہولت دیتا ہے۔ اس میں ڈی ٹی ایس ہیڈ فون ایکس 1.5 ڈبلیو ہائی فائیو سراو ¿نڈ ساو ¿نڈ کے لئے ملٹی چینل ساؤنڈ 11.1 چینلز تک کی سہولت مہیا کرتے ہیں۔ اس میں اپ گریڈ شدہ فین پہلے کے مقابلے میں زیادہ خاموش ہے اور حرارت کا بھی کم اخراج کرتے ہیں۔ 

ایل جی کے نئے گرام لیپ ٹاپس میں جدید آپشنل فیچرز جیسے ٹچ اسکرین، فنگر پرنٹ ریڈر اور تھنڈر بولٹ ٹی ایم 3 شامل ہے۔ نئے آئی پی ایس ان سیل ٹچ ٹیکنالوجی کے ساتھ گرام لیپ ٹاپس میں پہلے سے بہتر ٹچ اسکرین کی بدولت زیادہ نزاکت اور رنگوں میں فرق لائے بغیر درست آن اسکرین کنٹرول کی سہولت ہے۔ اس میں فنگر پرنٹ ریڈر اپنے صارفین کو اسی دوران لاگ ان اور پاور آن کا آپشن صرف ایک بٹن دبانے کی سہولت پر فراہم کرتا ہے۔ اس میں مزید دلچسپی کا پہلو یہ ہے کہ یہ تھنڈر بولٹ ٹی ایم 3 کی بدولت میک مصنوعات کے ساتھ مطابقت رکھتا ہے اور روایتی یو ایس بی ٹائپ سی کے مقابلے میں ڈیٹا ٹرانسفر آٹھ گنا زیادہ تیزرفتاری سے کرتا ہے اور بیرونی ڈسپلے پر 4K/5Kکی روانی سے نشریات چلاتا ہے۔ 

ایل جی کے آئی ٹی ڈیویژن کے سربراہ چانگ اک ہوان نے بتایا، "ہمیں نئے گرام متعارف کرانے پر انتہائی فخر ہے، اسے ان لوگوں کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے جو ہر طرف گھومنے پھرنے اور بہتر کارکردگی کے خواہش مند ہیں۔ ایل جی پہلے سے بہتر کارکردگی اور پائیداری کے ساتھ طاقتور لیپ ٹاپس پیش کررہا ہے، یہ سب سے کم وزنی کی کٹیگری میں بھی مسلسل اپنی پہچان نمایاں انداز سے بنا رہا ہے۔ ایل جی کی نئے گرام سیریز سے وہ تمام لوگ مستفید ہوسکتے ہیں جو متنوع اقسام کے کام تیز رفتاری سے نمٹانے کے ساتھ کم وزنی لیپ ٹاپ کے خواہاں ہیں ۔" 

ایل جی کے جدید ترین لیپ ٹاپس امریکی مارکیٹ میں رواں ماہ متعارف کرایا جائے گا۔ اس میں بالترتیب 13.3 انچ اور 14 انچ کے لیپ ٹاپس 965 گرام اور 995 گرام وزنی ہیں جبکہ اس کا سب سے بڑا 15.6 انچ کا لیپ ٹاپ 1.095 کلوگرام ہے۔ موبائل مارک کے سال 2014 کے معیار کے مطابق ایل جی کی 13.3 انچ، 14 انچ اور 15.6 انچ کے نئے لیپ ٹاپس کی بیٹریز بالترتیب 22.5 گھنٹے، 21.5 گھنٹے اور 19 گھنٹے کی بہترین کارکردگی کی سہولت فراہم کرتی ہیں۔ 

کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

تازہ ترین خبریں