اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

28 دسمبر، 2017

خیبرپختونخواہ حکومت اور محکمہ پاور ریشن بجلی گھر کی بحالی میں ناکامی پر معاف مانگیں اور وپڈا سے بجلی خرید کر صارفین کو دے: رہنماجماعت اسلامی مولانا عبدالاکبر چترالی



پشاور (ٹائمزآف چترال مانیٹرنگ ڈیسک) رہنماجماعت اسلامی مولانا عبدالاکبر چترالی نے مطالبہ کیا ہے کہ خیبرپختونخواہ حکومت اور محکمہ پاور ریشن بجلی گھر کی بحالی میں ناکامی پر عوام سے معاف مانگیں اور وپڈا سے بجلی خرید کر صارفین کو بجلی فراہم کریں۔ 

چترال کو بجلی فراہم کرنا صوبائی حکومت اور محکہ پیڈو کی ذمہ داری ہے۔ پیڈو فوری طور پر واپڈا کے گولین گول پاور ہاؤس سے بجلی خرید کر چترال کو فراہم کرے۔ پیڈو ریشن بجلی گھر کے اپنے 21 ہزار صارفین کو بجلی فراہم کرے، جو اس کی ذمہ داری ہے۔ چترال کے عوامی نمائندے عوام کو رلیف پہنچانے میں ناکام ہوگئے ہیں، کچھ سرکاری محکموں کی کارکردگی کو اپنے کھاتے ہیں ڈال رہے ہیں، ایسے ہتھ کنڈوں سے عوام کو بے وقوف نہیں بنا سکتے۔ 

2015 سے اپر چترال بجلی سے محروم ہے۔ صوبائی حکومت اور پیڈو اپنی ناکامی پر عوام سے معافی مانگیں، جو اتنے سالوں تک ریشن بجلی گھر کو بحال کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ چترال میں بروز، ایون ، لوٹکوہ ، شیشی اور آرندو یوسیزمیں ابھی تک بجلی کے کھمبے اور ٹرانسفارمر مہیا نہیں کئے گئے ہیں ۔ 35 میگا واٹ بجلی آخر کس کو دیا جا رہا ہے جو واپڈا کی کارکردگی پر ایک سوالیہ نشان ہے ۔


کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

نوٹ: ٹائمزآف چترال کی انتظامیہ اور اداراتی پالیسی کا بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ اگر آپ بھی چاہتے ہیں کہ آپ کا نقطہ نظر پاکستان اور دنیا بھر کے ناظرین تک پہنچے توآپ بھی قلم اٹھائیے اور 400 سے 700 الفاظ پر مشتمل اپنی تحریر تصویر، مکمل نام، فون نمبر، سوشل میڈیا آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعار ف کے ساتھ ہمیں ای میل کریں ای میل ایڈریس timesofchitral@outlook.com آپ اپنے بلاگ کے ساتھ تصاویر اور ویڈیو لنک بھی بھیج سکتے ہیں۔

اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

loading...

تازہ ترین خبریں