31 دسمبر، 2017

پاک فوج کے سابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل خالد شمیم وائیں ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئے

 


راولپنڈی (ویب ڈیسک) پاک فوج کے سابق جنرل، جنرل (ر) خالد شمیم وائیں ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔ ان کی گاڑی کو چکری کےقریب حادثہ پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے علاقے چکری کے قریب ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے جس میں افواج پاکستان کے سابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل (ر) خالد شمیم وائیں جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق حادثہ کار کا ٹائر پھٹنے سے ہوا۔ جس میں جنرل (ر) خالد شمیم کا بیٹا بھی سوار تھا جو  زخمی ہوا ہے جسے طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ 
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بھی جنرل (ر) خالد شمیم کے ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی گئی ہے۔


جنرل (ر) خالد شمیم سیالکوٹ میں پیدا ہوئے، ابتدائی تعلیم کوئٹہ سے حاصل کی اور 1972 میں فوج میں شمولیت اختیار کی ۔ وہ انفنٹری کمانڈر سے کور کمانڈر تک مختلف عہدوں پر 9 سال بلوچستان میں تعینات رہے۔ ان کے بارے میں کہا جاتا تھا کہ انہیں بلوچستان کے بارے میں وسیع معلومات تھیں۔  
خالد شمیم وائیں کو 2010 میں اس وقت کے آرمی چیف اشفاق پرویز کیانی کے دور میں فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دے کر چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی مقرر کیا گیا تھا، وہ 7 اکتوبر 2013 تک چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی رہے۔  سابق فوجی صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کے دور میں بلوچستان میں ہونے والے فوجی آپریشن کے وقت جنرل شمیم وائیں کور کمانڈر تھے۔




کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

تازہ ترین خبریں