15 دسمبر، 2017

ہزہائنس پرنس کریم آغاخان کراچی پہنچ گئے، ایئر پورٹ پر گورنرسندھ، وزیر اعلیٰ اور دیگر وزراء نے پرتپاک استقبال کیا


کراچی (رپورٹ افسرخان: ٹائمز آف چترال) پرنس کریم آغاخان شیعہ امامی اسماعیلی مسلمانوں کے روحانی پیشوا کراچی پہنچ گئے ہیں۔ کراچی کے جناح انٹرنشینل ایئر پورٹ پر گورنرسندھ محمد زبیر، وزیراعلیٰ سندھ اور دیگر وزراء اور جماعتی رہنماؤں نے ہزہائنس کا پر تپاک استقبال کیا۔ 

اس موقع وزیراطلاعات سندھ سید ناصرحسین شاہ، آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ اور دیگر اعلیٰ حکومتی ارکان اور اسماعیلی جماعت کے رہنماء موجود تھے۔ گورنر سندھ نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے اسماعیلی کمیونیٹی کے روحانی پیشوا کو خوش آمدید کیا۔ انہوں نے کہا آغاخان فاؤنڈیشن ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی میں اہم کردار کر رہا ہے، انہوں نے اسماعیلی جماعت کی تعلیم اور صحت کے شعبوں میں خدمات کو سراہا۔

گورنر ہاؤس سے جاری ہونے والے اسٹیٹمنٹ کے مطابق پرنس کریم آغاخان کراچی ایئر پورٹ سے گورنر ہاؤس گئے۔ جہاں گورنر سندھ نے ہزہائنس کے اعزاز میں عشائیہ دیا، جس میں صوبائی وزراء سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات اور اسماعیلی کمیونیٹی کے ارکان نے شرکت کی۔

پرنس کریم آغاخان 19 دسمبر 2017 تک شہر میں قیام کریں گے اس دوران آپ مختلف حکومتی شخصیات سے ملاقات کے علاوہ اپنی جماعت سے خطاب کریں گے۔ یاد رہے کہ ہزہائنس 7 دسمبر 2017 کو پاکستان تشریف لائے تھے۔ اسلام آباد میں وزیراعظم، صدر پاکستان، وزیرخارجہ اور دیگر اہم حکومتی شخصیات سے ملاقات کے بعد آپ چترال اور گلگت تشریف لے گئے جہاں جماعت اور علاقائی حکومتی اور جماعتی رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں اور 10 دسمبر کو واپس اسلام آگئے۔ جہاں سنٹرل ریجن کی اپنی جماعت سے ملاقات کی۔ اسلام آباد میں مصروف وقت گزارنے کے بعد 14 دسمبر کو کراچی پہنچے۔





ہزہائنس کی آمد کے موقع پر کراچی میں سیکیوریٹی سخت کردی گئی ہے۔ اسماعیلی جماعت خانوں کو سجا دیا گیا ہے اور آس پاس کی سڑکیوں اور سیوریج لائنوں کی تعمیر اور مرمت کی گئی۔ جس سے یہاں رہنے والی دیگر کمیونیٹیز میں بھی خوش کی لہر دوڑ رہی ہے۔ اسماعیلی جماعت اپنے حاضر امام کی دیدار کا شرف حاصل کرنے کے لئے بے تاب ہے۔ چترال ، گلگلت اور سنٹرل ریجن کی اسماعیلی جماعت کی طرح کراچی کی اسماعیلی جماعت کی والنٹیئرزم دیدنی ہے۔ رضاکار جماعتی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔ اور مخیر حضرات انتظامات کے لئے دل کھول کر مالی معاونت کر رہے ہیں۔ 


وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی کی سربراہی میں وزیر اعلیٰ ہاؤس میں میٹنگ ہوئی جس میں پرنس کریم آغاخان کی آمد کے موقع پر سیکیوریٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ میٹنگ میں وزیر بلدیات جام خان شورو، وزیرداخلہ سہیل انور سیال، چیف سیکریٹیری رضوان میمن، آئی جی سندھ پولیس اے ڈی خواجہ، ایڈیشنل آئی جی مشتاق مہر، کمشنر کراچی اعجاز خان، رینجر ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل، کے ڈبلیو اینڈ ایس بی کے ہاشم رضا، کے ایم سی میونسپل کمشنر ڈاکٹر اضعر شیخ، کراچی پیکیج پروگرام کے منیجر خالد مسرور، کراچی الیکٹرک کے فیصل جہانگیر اور آغاخان کمیونیٹی اہم نمائندے امین لاکھانی، کرنل نور اور دیگر موجود تھے۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے بعد ازاں بدھ کو پرنس کریم آغاخان کی آمد سے قبل شہر کے مختلف علاقوں میں سیکیوریٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پرنس کریم آغاخان 17 سال بعد کراچی تشریف لارہے ہیں، اس لئے ان کا شاندار استقبال ہونا چاہئے۔ مراد علی شاہ نے خواہش ظاہر کی  کہ پرنس کریم آغاخان ہر سال کراچی تشریف لائیں۔



پرنس کریم آغاخان گورنر ہاؤس میں گورنر سندھ محمد زبیر سے مصافحہ کرتے ہوئے

پرنس کریم آغاخان گورنر ہاؤس میں گورنر سندھ محمد زبیر کی جانب سے اپنے اعزاز میں دیئے جانے والے عشائیے میں



کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

تازہ ترین خبریں