دسمبر 5, 2017

گاؤں کوغذ ی کے سپوت منظور قادر کا اکیڈیمک اعزاز

 

کوغزی (ٹائمز آف چترال رپورٹ ایم۔فاروق) تفصیلات کے مطابق کوغزی دھرتی کے سپوت منظور قادر ولد فیلقوس نے فارسٹ ڈیپارٹمنٹ کے بی۔ایس پروگرام میں پہلی پوزیشن حاصل کی یے ۔ واضح رہے کہ وہ شہید بےنظیر بھٹو یونیورسٹی شرینگل میں فارسٹ ڈیپارٹمنٹ 2017 کے فائنل امتحان میں 3.9 جی۔پی۔اے ، یعنی88 فیصد نمبر حاصل کرکے پُوری یونیورسٹی میں ٹاپ کرلیا ہے اور ابھی اُنکو یونیورسٹی کی طرف سے ڈگری اور گولڈ میڈل ملنا باقی یے۔ 

خیال رہے کہ وہ ایک ذہین طالب علم ہیں اور سکول کے زمانے سے ابتک مختلف موضوعات پر ایوارڈ حاصل کرتے آرہے ہیں۔ اس لئے اُنکو بہترین تعلیمی کارکردگی کی وجہ پاکستان کے معروف فاؤنڈیشن (S.A.F.E) کی جانب سے تین بار ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ اُنکو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ وہ ایک بہترین اداکار ، مصنف اور شاعر بھی ہیں، جو مختلف تقریبات میں حصہ لے چکے ہیں۔ ذیل نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے اپنی تمام صلاحیتوں اور کامیابی کو اللّہ کی خاص مہربانی،والدین کی دُعا اور اساتذہ کی محنت کا نتیجہ قرار دے دیا۔


کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

تازہ ترین خبریں

Recent Posts Widget