22 دسمبر، 2017

استج یارخون میں آتش زدگی ، جنرل اسٹور جل کرخاکستر لاکھوں کا نقصان

 

چترال (ٹائمز آف چترال : رپورٹ کریم اللہ) چترال ٹاون کے شمالی  جانب یارخون ویلی کے  گاوں استج میں واقع ایک جنرل اسٹور کو اچانک آگ لگ گئی جس کی وجہ سے جنرل اسٹور مکمل طورپر جل کر خاکستر  ہوگیا ۔ عبدالقیوم فوج سے ریٹائر ہوکر علاقے کی مسائل اور خود کاروبار کی غرض سے ایک جنرل اسٹور قائم کیا تھا علاقے میں اور کوئی کاروباری ذرائع نہ ہونے کی وجہ سے شادی بیاہ سے لے کر اموات تک اور روزمرہ کے سارے اشیائے ضروریات یہاں دستیاب تھی ۔ 19دسمبر کی صبح اچانک آگ لگنے سے  عبدالقیوم کی کئی برسوں کی جمع پونجی لمحوں میں جل کر راکھ ہوگئی ۔ عبدالقیوم خود چند برس قبل سڑک کے ایک حادثہ میں بری طرح زخمی ہوکر دونوں ٹانگوں سے مغزور ہوگئے تھے ۔

عین شاہدین اور خود عبدالقیوم کے مطابق آگ لگنے کی وجہ سے انہیں20 تا 25لاکھ روپے کا نقصان ہوا ہے ۔ ان کے تین بیٹے اور د و بیٹیاں سارے کے سارے زیر تعلیم ہے ۔ انہوں نے حکومت اور غیر سرکاری تنظیموں سے مطالبہ کیا ہے کہ  اس نقصان کا آزالہ کرنے کے لئے ان کے ساتھ مدد کی جائے تاکہ بال وبچوں کی تعلیم وتربیت جاری رکھ سکے ۔ علاقے کے لوگوں کا کہنا ہے کہ عبدالقیوم کے جنرل اسٹور کی وجہ سے ہمیں بہت زیادہ سہولیات مل رہی ہے چونکہ روزمرہ زندگی کی ساری اشیا اس جنرل اسٹور میں موجود تھیں  اسلئے کسی بھی چیز کی خرید وفروخت کے لئے باہر جانا نہیں پڑتا ہے ، ان کا کہنا ہے اب ہمیں ماچس کے لئے بھی دور دراز جانا پڑے گا، عمایدین علاقہ نے بھی حکومت اور غیر سرکاری تنظیموں سے ا س نقصان کے آزالے کا مطالبہ کیا ہے ۔





کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

تازہ ترین خبریں