دسمبر 5, 2017

جاوید ہاشمی پھر ن لیگ کے ہوگئے، نوازشریف، مریم صفدر اور دیگر رہنماؤں سے ملاقات

 

اسلام آباد (ٹی او سی ویب ڈیسک) ن لیگ کے لئے جیل کاٹنے والے جاوید ہاشمی ن لیگ سے مایوس ہوکر دسمبر 2011 میں تحریک انصاف میں شامل ہوگئے تھے ، اور انٹرا پارٹی الیکشن 2013 میں تحریک انصاف کے صدر مقرر کئے گئے۔ دھرنے کے دوران پارٹی ناراض ہوکر پارٹی چھوڑ دی تھی۔


سیاسی یتیم جاوید ہاشمی وقتا فوقتا نوازشریف کی ہمدردی اور توجہ حاصل کرنے کے لئے عمران خان پر سیاسی تیر برساتے رہے ہیں۔ اس دوران ن لیگ کے رہنماؤوں سے خفیہ ملاقاتیں بھی ہوتی رہیں۔ بلا آخر ن لیگ نے اپنا دروازہ ہاشمی کے لئے کھول دیا۔ اور یوں گزشتہ روز ان کی  نواز شریف سے ون آن ون ملاقات ہوئی جس میں پارٹی کے دیگر رہنماؤوں سمیت مریم صفدر بھی مجود تھیں۔ 

تفصیلات کے مطابق سینئیر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی گزشتہ سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف سے ملاقات کے لیے پنجاب ہاﺅس اسلام آباد پہنچے۔ ملاقات میں جاوید ہاشمی کی پارٹی سے وابستگی اور ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو ہوئی ۔ ذرائع کے مطابق جاوید ہاشمی نے دوبارہ مسلم لیگ ن میں شمولیت پرغور شروع کر رہے ہیں۔


نواز شریف کی جانب سے جاوید ہاشمی کو ملاقات کے لیے طلب کیے جانے پر ن لیگ کے ملتان سے بلدیاتی نمائندوں اور پارٹی کے دیگر رہنماﺅں نے تحفظات کا اظہار کیا تھا جبکہ ملتان کے بلدیاتی نمائندوںنے مخدوم جاوید ہاشمی کی پارٹی میں واپسی نا قابل قبول قراردیتے ہوئے قرارداد بھی منظور کی تھی۔

جاوید ہاشمی کی مسلم لیگ میں شمولیت پر تحفظات کا اظہار کرنے والے رہنماﺅں کی فہرست میں سابق وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کا نام بھی ہے۔ مسلم لیگ ن کے رہنماﺅں نے واضح طور پر کہہ دیا ہے کہ جاوید ہاشمی نے اس سے قبل پارٹی چھوڑ کر پارٹی کو شدید نقصان پہنچایا تھا۔ اگر وہ واپس آنا ہی چاہتے ہیں تو انہیں از سر نو بنیادی ممبر شپ حاصل کر کے پارٹی کے کارکن کے طور پر کام کرنا ہو گا۔

کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

تازہ ترین خبریں

Recent Posts Widget