اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

22 دسمبر، 2017

صوبہ خیبر پختوںخواہ نے امام مساجد کے لئے مہانہ وظیفہ مقرر کردیا، ماہانہ کتنا وظیفہ دیا جائے گا؟ تفصیل جانیں

پشاور(ٹی او سی : ویب ڈیسک) صوبہ خیبر پختوںخواہ نے امام مساجد کے لئے مہانہ وظیفہ مقرر کردیا ہے، جس کے مطابق امام مساجد کو ماہانہ 10 ہزار روپے کا وظیفہ دیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے صوبے کے امام مساجد کے لیے ماہانہ 10 ہزار روپے وظیفہ  مقرر کر دیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں وزیراعلیٰ کے پی کے پرویز خٹک نے بدرشی اور کوترپان میں شمولیتی جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ اب تحریک انصاف کی صوبائی حکومت صوبے میں تیس ہزار پیش امام صاحبان کو دس ہزار روپے ماہانہ وظیفہ دے گی۔

جس کا باقاعدہ اعلان وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے ڈاک اسماعیل خیل میں جامعہ کریمیہ غفوریہ کے زیراہتمام سیرت النبیؐ کانفرنس سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ ماہانہ وظیفہ صوبے کی تمام جامع مساجد کے امام صاحبان کو اگلے چند ہفتوں میں ضابطے کی کارروائی مکمل ہونے کے بعد  باقاعدگی سے ملنا شروع ہوگا۔ وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے واضح کیا کہ اتنی معمولی رقم دراصل تنخواہ نہیں بلکہ صوبائی حکومت کی جانب سے علماء اور آئمہ کے بلند مقام کا علامتی اعتراف ہے، ہم معاشرے میں علماء کا احترام بڑھانے میں مزید اقدامات بھی اٹھائیں گے۔


کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

نوٹ: ٹائمزآف چترال کی انتظامیہ اور اداراتی پالیسی کا بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ اگر آپ بھی چاہتے ہیں کہ آپ کا نقطہ نظر پاکستان اور دنیا بھر کے ناظرین تک پہنچے توآپ بھی قلم اٹھائیے اور 400 سے 700 الفاظ پر مشتمل اپنی تحریر تصویر، مکمل نام، فون نمبر، سوشل میڈیا آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعار ف کے ساتھ ہمیں ای میل کریں ای میل ایڈریس timesofchitral@outlook.com آپ اپنے بلاگ کے ساتھ تصاویر اور ویڈیو لنک بھی بھیج سکتے ہیں۔

اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

loading...

تازہ ترین خبریں