دسمبر 21, 2017

گولین گول بجلی گھر میں الیکٹریکل و میکینکل کام میں تیزی، جنوری میں ایک یونٹ کا افتتاح متوقع

 


چترال (ایم فاروق: ٹائمز آف چترال) وفاقی حکومت نے چترال میں زیر تعمیر 106میگاواٹ گولین گول بجلی گھر میں الیکٹریکل و میکینکل کے کام میں تیزی لائی ہے۔ واضح رہے کہ گولین گول پاور پراجیکٹ میں کام 2011 کو شروع ہوا تھا اور اب اپنے اختتامی مراحل میں داخل ہوچکا ہے۔ محکمہ واپڈا کے باوثوق ذرائع کے مطابق جنوری کو یونٹ ون کا افتتاح کردیا جائے گا۔ جس سے پورے چترال کو بجلی فراہم کی جائے گی۔ کہا جاتا ہے کہ اسی بجلی گھر سے چترال کو بجلی مہیا کرنے کی منظوری ہوچکی ہے، اس حوالے سے بجلی کی فراہمی کےلئے( 20x26 mb) دو عدد ٹرانسفرمرز کی ضرورت ہے، ایک عدد ٹرانسفرمر دروش گریڈ اسٹیشن میں پہنچ چکا ہے اور اَپرچترال کے لیے ایک عدد (20x26mb )جوٹی لشٹ گریڈ سٹیشن میں پہنچنے کی توقع کی جارہی ہے ۔ یہ ٹرانسفرمر نہ پہنچنے کی صورت میں پاور ہاوس کے قریبی سوئچ یارٹ کوغزی سے  اَپرچترال کو بجلی فراہم کرنے کی کوشش کی جائے گی ۔ 

اس کے علاوہ دروش میں ٹرانسفرمر کی تنصیب اور بجلی کی ترسیل کے لیے کام جاری ہے جبکہ چترال ٹاون کے لیے (10mb) ٹرانسفرمر گرڈ سٹیشن جوٹی لشٹ پہنچ گیا تھا جسکو فنی خرابیوں کی باعث واپس کر دیا گیا ہے۔ اس کے متبادل میں دوسرا ٹرانسفرمر جلد پہنچا دیا جائے گا۔خیال رہے کہ اَپر چترال کو بجلی کی فراہمی کے حوالے سے کہا جارہا  ہے کہ اس سلسلے میں پیڈو اور پیسکو کے درمیان معاہدہ ہونا ضروری ہے۔ اس سلسلے میں عنقریب اسٹنڈنگ کمیٹی کا ایک اہم اجلاس چترال میں بلایاگیا ہے جس میں پیڈو، پیسکوکے تمام حکام شرکت کریں گے اس کے بعد بجلی کی افتتاح کے لیے مناسب تاریخ کا فیصلہ کیا جائے گا۔





کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

تازہ ترین خبریں