اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

19 دسمبر، 2017

کوغزی میں نکاسی آب کا نظام خراب، پانی سڑک پر بہہ رہا ہے، سڑک پر برف جمنے سے حادثات کا خدشہ

 

چترال، کوغزی (ایم۔ فاروق:  ٹائمز آف چترال)  کوغزی پائیں  میں نکاسی آب کی ناقص انتظام کی وجہ سے مقامی لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور شدید سردی کی وجہ سے سڑک جم جانے کی صورت میں حادثات ہونے کا خدشہ پیدا ہورہا ہے۔

تفصیلات کیمطابق چترال سے 20 میل دُور مولدہ کوغزی میں سڑک کی کلورٹ بند ہونے کی وجہ پانی سڑک پر بہ رہا ہے جسکی وجہ سے پیدل چلنے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے اور ٹریفک کا نظام بھی بری طرح متاثر ہورہا ہے۔ واضح رہے کہ چار سال پہلے اِسی روڈ میں چترال شہر کے لئے پانی کی پائپ لائن بچھائی گئی تھی جسکی وجہ سے کوغزی میں مختلف جگہوں پر سڑک اور پُلوں کو شدید نقصان پہنچایا گیا تھا اور وہ تاحال جوں کے توں ہیں۔ متعلقہ انتظامیہ اور سیاسی نمائندگان کی غفلت کی وجہ سے ابھی تک ِانکی مرمت کا کام نامکمل ہے، جسکی وجہ سے مقامی لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ خیال رہے کہ شدید سردی کی وجہ سے سڑک میں موجود پانی جم جاتا ہے جسکی وجہ سے حادثات ہونے کا خدشہ ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مقامی لوگوں نے متعلقہ اداروں سے اس مسئلہ کو بروقت حل کرنے کا مطالبہ کیا تاکہ کسی بھی ناگہانی حادثات سے بچا جاسکے۔




1 تبصرہ:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

نوٹ: ٹائمزآف چترال کی انتظامیہ اور اداراتی پالیسی کا بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ اگر آپ بھی چاہتے ہیں کہ آپ کا نقطہ نظر پاکستان اور دنیا بھر کے ناظرین تک پہنچے توآپ بھی قلم اٹھائیے اور 400 سے 700 الفاظ پر مشتمل اپنی تحریر تصویر، مکمل نام، فون نمبر، سوشل میڈیا آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعار ف کے ساتھ ہمیں ای میل کریں ای میل ایڈریس timesofchitral@outlook.com آپ اپنے بلاگ کے ساتھ تصاویر اور ویڈیو لنک بھی بھیج سکتے ہیں۔

اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

loading...

تازہ ترین خبریں