1 جنوری، 2018

ن لیگ کی حکومت نے نئے سال کی آمد پرعوام پر پٹرل بم گرا دیا، پٹرلیم کی قیمتوں میں 11 فیصد سے زائد اضافہ، عوام میں شدید غصہ

 



اسلام آباد (نمائندہ: ٹائمزآف چترال) مسائل میں گھری ن لیگ کی حکومت نے نئے سال کی آمد میں عوام پر پٹرول بم گرا دیا ہے۔ 31 دسمبر 2017 کی رات اور نئے سال کی آمد کے موقع پر پٹرلیم مصنوعات میں 11 فیصد سے زائد اضافہ کردیا ہے۔ جس سے پٹرول 4 روپے 6 پیسے مہنگا ہوگیا ہے۔ پٹرولیم مصنوعات پر مجموعی طور پر 6 روپے سے زائد کا اضافہ کردیا ہے۔ نئے سال کی خوشیاں پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کا سن کر ماند پڑ گئیں۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اوگرا کی سفارش اور وزارت خزانہ کی منظوری کے بعد اضافہ کردیا گیا جس کے تحت پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 6 پیسے اضافہ کیا گیا اور اب شہریوں کو پیٹرول 81.53 روپے فی لیٹر میں دستیاب ہے۔ اور  ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 3 روپے 69 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 89.91 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ 

جب کہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 25 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد لائٹ ڈیزل 58.37 روپے فی لیٹر میں دستیاب ہے۔ مٹی کے تیل کی قیمت 6 روپے 79 پیسے اضافے سے 64.30 روپے فی لیٹر تک پہنچ گئی ہے۔

وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں اس کے باوجود پاکستان میں بھارت، بنگلا دیش اور ترکی کے مقابلے میں پٹرول کی قیمت کم ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اوگرا کی سفارش پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافے کی منظوری دے دی ہے۔


کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

تازہ ترین خبریں