11 جنوری، 2018

زینب کے بعد ایک اور دلخراش واقعہ ، سرگودھا میں بھی 16 سالہ لڑکی زیادتی کے بعد قتل

 

سرگودھا (ویب ڈیسک: 11 جنوری 2018) ابھی قوم کے اوپر سے زینب قتل کا غم و غصہ نہیں اترا تھا کہ ایک اور دل دہلا
دینے والا واقعہ سرگودھا میں پیش آیا ہے۔ایک اور معصوم بچی  کے ساتھ ظلم کا واقعہ منظر عام پر آیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سرگودھا کے قریب بھلوال میں 16 سالہ لڑکی کو نامعلوم افراد نے زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد بے دردی سے قتل کردیا ہے۔ جس کی لاش سرگودھا کی تحصیل بھلوال کے علاقے تصور آباد میں کھیتوں سے ملی ہے۔ لڑکی کی عمر 16 سال ہے۔  لڑکی کی شناخت ساجدہ کے نام سے ہوئی ہے۔ ساجدہ کے باپ محمد خان کا کہنا ہے کہ اس کی بیٹی صبح سویرے رفع حاجت کے لیے کھیتوں میں گئی جہاں نامعلوم افراد نے اسے زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد گلہ دبا کر سفاکی سے قتل کردیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ کی لاش قریبی اسپتال منتقل کردی گئی ہے، پوسٹ مارٹم کے بعد لڑکی کے قتل کی وجوہات کا تعین ہو سکے گا۔ واقعے کی رپورٹ درج کرلی گئی ہے جبکہ تفتیش بھی شروع ہوگئی ہے۔



کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

تازہ ترین خبریں