29 جنوری، 2018

ایچ بی ایل ۔ پاکستان سپر لیگ 3، اسلام آباد یونائیٹڈ نے حلیب فوڈذ کو پارٹنر بنانے کا اعلان کردیا

 

کراچی:  ایچ بی ایل پی ایس ایل کی فاتح اسلام آباد یونائیٹڈ نے حلیب فوڈز کے ساتھ فخریہ طور پر شراکت داری کا اعلان کیا ہے۔ 


حلیب فوڈز صف اول کی فوڈز اور بیوریج کمپنی ہے جو صفائی ستھرائی، غذائیت، صحت پر بنیادی توجہ دینے کے ساتھ اپنے صارفین کو بھرپور اہمیت دیتی ہے۔ حلیب فوڈز پاکستان کے ڈیری سیکٹر میں بانیان میں سے ہے جس نے اس سیکٹر کی مسلسل ترقی میں غیرمعمولی کردار ادا کیا ہے۔ 

اس شراکت داری کے تحت اسلام آباد یونائیٹڈ اور حلیب فوڈز نے بعض دلچسپ اقدامات اور مہمات چلانے کی منصوبہ بندی کی ہے جن میں ڈیجیٹل مارکیٹنگ پر بھرپور توجہ دی جائے گی۔ اسلام آباد یونائیٹڈ اور پی ایس ایل کے شائقین وہاںبعض دلچسپ اور جدت انگیز اقدامات ملاحظہ کریں گے۔ 


اس شراکت داری کے بارے میں حلیب فوڈز کے سی ای او میموش خواجہ نے بتایا، "اسلام آباد یونائیٹڈ کے ساتھ حلیب فوڈز کی شراکت داری باعث مسرت ہے، یہ شراکت داری نہ صرف بھرپور طور پر کاروباری شناخت فراہم کرتی ہے بلکہ بہتر پاکستان کے لئے اپنا ویژن بھی پیش کرتی ہے۔ حلیب فوڈز ڈیری سیکٹر کے بانیان میں سے ہے اور اس کا ارادہ ہے کہ وہ پاکستان کی مثالی ڈیری و بیوریج کمپنیوں میں شامل ہو۔ اس شراکت داری کے ذریعے ہمیں کرکٹ سے محبت کرنے والے پاکستانی قوم کے ساتھ اپنے غذائیت اور ذائقہ سے بھرپور نئے برانڈ فلاوا کے بارے میں اظہار خیال کا موقع ملے گا۔ اس ٹورنامنٹ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے ساتھ ہم نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔" 


اسلام آباد یونائیٹڈ کے مالک علی نقوی نے کہا، "ہم پاکستان کے صف اول کے ادارے کے ساتھ شراکت داری پر خوش ہیں۔ حلیب فوڈز نہ صرف پاکستان میں اپنے بین الاقوامی معیارات اور طریقوں کا فلسفہ سامنے لاتا ہے بلکہ بہتر مستقبل کے لئے پائیدار کاروباری طریقوں سے اپنا کام آگے بڑھانے کی قدر ہمارے درمیان مشترک ہے۔ دونوں اداروں کی معیار کی برتری پر مبنی یکساں سوچ ہے اور حلیب فوڈز اسی وجہ سے اسلام آباد یونائیٹڈ کا مثالی شراکت دار ہے۔" 



کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

تازہ ترین خبریں