اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

7 جنوری، 2018

کوئی ایسا ہے جو چور کو عزت بھی دیتاہو، نوازشریف 300 ارب چوری کرکے باہر لے گیا: عمران خان کا چکوال میں خطاب


چکوال (ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے چکوال میں  جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے  ن لیگ کا سربراہ 300 ارب روپے چوری کرکے باہر لے گیا ، اس کا اس نے جواب دینا ہے۔ عمران خان نے کہا  کوئی ایسا ہے جو چور کو عزت بھی دیتاہو ، کیا آپ گھر میں چوری کرتے شخص کو پکڑ کر عزت دیں گے اور ہار پہنائیں گے۔ خان نے کہا کہ الزامات کا  جواب دینے کے بجائے نوا شریف کہتے ہیں کہ مجھے کیوں نکالا، وہ جواب دینے کے بجائے فوج اور اداروں کو بدنام کررہےہیں، انہوں نے سعودی عرب جاکر منتیں کیں کہ وہ چوری میں پکڑے گئے ہیں، انہیں بچالیں ۔

عمران خان نے امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے حوالے سے کہا کہ صدر ٹرمپ آج پاکستانیوں کو ذلیل کر رہے ہیں، اگر ہم امریکا سے قرضے نہ لیتے تو اس ذلت کا سامنا نہ کرنا پڑتا ، ایک دوسرے ملک کا صدر کہہ رہا ہے کہ پاکستانی جھوٹے اور دھوکے باز ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ! ہم نہیں نوازشریف جیسے لوگ جھوٹے اور ھوکےباز ہیں ۔  انہوں مزید کہا کہ دعویٰ کرتا ہوں کہ اسی پاکستان سے پیسے اکٹھے کریں گے، اپنے خرچے خود پورے کریں گے،پیسہ باہر لے جانے والے بڑے بڑے ڈاکوؤں کو پکڑ کر پیسہ و اپس لائیں گے۔ ٹرمپ 25 ارب روپے کے پیچھے ہمیں ذلیل کررہے ہیں،25 ارب کے اسحاق ڈار کے بیٹے کے دبئی میں دو ٹاور ہیں ، چار سال میں پاکستانیوں نے دبئی میں 800 ارب روپے کی پراپرٹی خرید ہے ۔


کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

نوٹ: ٹائمزآف چترال کی انتظامیہ اور اداراتی پالیسی کا بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ اگر آپ بھی چاہتے ہیں کہ آپ کا نقطہ نظر پاکستان اور دنیا بھر کے ناظرین تک پہنچے توآپ بھی قلم اٹھائیے اور 400 سے 700 الفاظ پر مشتمل اپنی تحریر تصویر، مکمل نام، فون نمبر، سوشل میڈیا آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعار ف کے ساتھ ہمیں ای میل کریں ای میل ایڈریس timesofchitral@outlook.com آپ اپنے بلاگ کے ساتھ تصاویر اور ویڈیو لنک بھی بھیج سکتے ہیں۔

اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

loading...

تازہ ترین خبریں