اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

16 جنوری، 2018

کلاس چہارم و پنجم کے 4 بچوں کی کلاس 1 کے بچے پر بیہمانہ تشدد قتل کی کوشش، چاروں پکڑے گئے

 

اودیشا (ٹائمز آف چترال ویب ڈیسک) بھارتی صوبے کے کوراپٹ ضلع کے ایک سرکاری سکول میں کلاس 1 کے بچے کو قتل کرنے کی کوشش میں کلاس چہارم و پنجم کے 4 بچے گرفتار کر لئے گئے ہیں۔ تمام بچوں کی عمریں 9 سے 11 سال کے درمیان ہیں۔ بچوں نے کلاس 1 کے 6 سالہ بچے کے بازو توڑ ڈالے تھے، بچوں کے مطابق وہ اسے سبق سکھانا چاہتے تھے۔ بچے کو اتنا مارا کہ بچہ موت کے قریب پہنچ گیا۔ کلاس چہارم و پنجم کے 4 بچوں نے بچے پر بیہمانہ تشدد کیا۔


پولیس کے مطابق : پکڑے جانے والے تمام بچوں کی عمر 9 سے 11 سال کے درمیان ہے جبکہ متاثرہ بچہ صرف 6 سال کا ہے۔ بچوں نے اس کے سینے پر چڑھ کر اس پر تشدد کیا اور پنچوں اور پتھروں سے شدید تشدد کیا ہے۔ تشدد کے بعد بچے کو قریبی نالے میں پھینک دیا، وہ سمجھے تھے کہ اب یہ مرگیا ہے۔ بچہ پوری رات نالے میں پڑا رہا  بچے کو وہ نالے میں پھینک دیا تھا۔ 

لڑکوں نے پولیس کو بتایا کہ وہ اسے سبق سکھانا چاہتے تھے، کیونکہ وہ (متاثرہ بچہ) ان میں سے ایک کے ساتھ کبھی الجھا تھا۔ 

چار دن بعد متاثرہ بچہ ریکور ہوا اور بچوں کے نام بتائے جس پر پولیس نے چاروں بچوں کو حراست میں لیا۔ انڈین پینل کوڈ کے سیکشن کے تحت پولیس نے بچوں غلط چال چلن اور قتل کی کوشش کے الزمات کے تحت گرفتار کرکے ضلعی عدالت میں پیش کیا۔





کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

نوٹ: ٹائمزآف چترال کی انتظامیہ اور اداراتی پالیسی کا بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ اگر آپ بھی چاہتے ہیں کہ آپ کا نقطہ نظر پاکستان اور دنیا بھر کے ناظرین تک پہنچے توآپ بھی قلم اٹھائیے اور 400 سے 700 الفاظ پر مشتمل اپنی تحریر تصویر، مکمل نام، فون نمبر، سوشل میڈیا آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعار ف کے ساتھ ہمیں ای میل کریں ای میل ایڈریس timesofchitral@outlook.com آپ اپنے بلاگ کے ساتھ تصاویر اور ویڈیو لنک بھی بھیج سکتے ہیں۔

اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

loading...

تازہ ترین خبریں