16 جنوری، 2018

بھارتی فورسز کا پاکستانی چوکی پر حملہ 4 جوان شہید ہوگئے، پاک فوج کا موثر جواب


راولپنڈی (ٹائمزآف چترال نیوزڈیسک) بھارتی کی جانب سے بزدلانہ کاروئیاں جاری ہیں۔ مسلسل کنٹرول لائن کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے۔ گزشتہ روز سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے علی االصبح پاکستانی چوکی پر حملہ کردیا جس کے نتیجے جنڈروٹ کوٹلی سیکٹر میں پاک فوج کے 4 جوان شہید ہوگئے،  بلا اشتعال فائرنگ  کا جواب پاک فوج نے موثر انداز میں دیا جس سے 3 بھارتی فوجی ہلاک ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت کی اشتعال انگیزیوں کا سلسلہ جاری ہے اور آج علی الصبح بزدل بھارتی فوجنے لائن آف کنٹرول میں جنڈروٹ کوٹلی سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ شروع کر دی ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جنڈروٹ کوٹلی سیکٹر میں بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے پاک فوج کے 4 جوان شہید ہو گئےہیں۔ پاک فوج نے بھارتی بزدلانہ کارروائی کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے جوابی کارروائی میں بھارتی فوج کے تین اہلکاروں کو ہلاک کر دیا ہے۔

بھارت کی جانب سے 7 پاکستانی فوجی شہید کرنے کا دعویٰ کیا جارہا ہے۔ بھارت فوج دعویٰ کر رہی ہے کہ واقعے میں کوئی بھارتی فوجی ہلاک نہیں ہوا ہے۔


کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

تازہ ترین خبریں