جنوری 3, 2018

سیاچن سیکٹر میں برفانی تودے کے نیچے آنے والے5 فوجی جوانوں کی تلاش، تین شہدا کو گلگلت میں فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا


گلگت (نیوز ڈیسک ٹائمزآف چترال 3 جنوری 2018)  گزشہ دنوں  سیاچن سیکٹر میں برفانی تودے کے نیچے آکر پاک فون کے 5 جوان لا پتہ ہوگئے تھے، جن کی تلاش جاری تھی۔ تلاش کے کام میں پاک فوج کے جوانوں کے ساتھ مقامی لوگ بھی شریک تھے، بھاری مشینرکا استعمال کیا گیا۔

کافی کوشش کے بعد  شہیدوں کی لاشیں نکال لی گئیں۔  تین جوانوں کو ہنزہ ، گوپس اور یاسین میں سپر خاک کردیا گیا۔  شہداء  میں نائیک نثار علی کا تعلق کا تعلق تحصیل یاسین ، سپاہی عقیل خان کا تعلق تحصیل گوپس اور سپاہی اقبال کریم کا تعلق علی آباد ہنزہ سے تھا۔ پاک فوج کے چاق و چوبند دستوں نے گارڈ آف آنر پیش کیا جس کے بعد ان کے آبائی گاؤں پہنچا کر فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا۔ شہدا کی نماز جنازہ یکم جنوری 2018 کو ادا کردی گئی۔   ۔ نماز جنازہ میں فورس کمانڈر ناردرن ایریاز میجر جنرل ثاقب محمود ملک، سول و ملٹری کے اعلی نمائیندوں ،  فوجی حضرات شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

شہید فوجی اقبال کریم ولد محمد الیاس ساکن علی آباد ہنزہ کو پیر کے روز ہنزہ علی آباد میں فو جی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا۔ اس موقع پر سینئر عسکری قیادت کے علاوہ ضلعی انتظامیہ ہنزہ ، سرکاری و غیر سرکاری اداروں کے حکام کے علاوہ ہنزہ بھر سے ہزاروں مرد و خوتین ان کے میت پر پہنچے۔
اس موقع پر پاک فوج کے برگیڈئیر طارق نے چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے پھولوں کا ہار شہید کی قبر پر رکھ دیا  گیاجبکہ دیگر افسران نے فورس کمانڈر گلگت بلتستان اور دیگر فوجی حکام کی جانب سے پھولوں چڑھائے گئے۔ پاک فوج کی جانب سے برگیڈئر طارق نے شہید اقبال کریم کے والد حوالدار (ر)  محمد الیاس کوقومی پرچم حوالہ کر دیا۔

وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے سیاچن میں پاک فوج کے جوانوں کے برفانی تودے تلے دب جانے کے افسوس ناک واقعے پر غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک وطن کی سرحدوں کے محافظوں کی وطن کے دفاع کیلئے قربانیاں سنہری حروف سے لکھی جائیں گی۔ ہمیں شہدا اور غازیوں پر فخر ہے جو قوم کے کل پر قربان کر کے امر ہو رہے ہیں۔  انہوں نے کہا کہ وہ شہیدوں کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
یاد رہے 2012 میں سیاچن کے گیاری سیکٹر میں بھی 80 فٹ اونچا اور ایک کلومیٹر طویل برفانی تودہ گرنے سے 11 شہریوں سمیت پاک فوج کے 128 فوجی شہید ہو گئے تھے۔ اور ایسے واقعات نہ صرف پاکستان میں بلکہ بھارت کی جانب بھی ہوتے رہتے ہیں ۔ برفانی تودے گرنے کے واقعات میں کئی  بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ہوچکے ہیں۔



کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

تازہ ترین خبریں