4 جنوری، 2018

پاکستان میں 6 لاکھ غیر رجسٹرڈ افغانی ہیں، خیبرپختونخوا نے 3 لاکھ 50 ہزارافغانیوں کو رجسٹرڈکیا:عبدالحمیدجلیلی

 

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان بھر میں 6 لاکھ غیر رجسٹرڈ افغانی ہیں جبکہ  خیبرپختونخوا نے 3 لاکھ 50 ہزارافغانیوں کو رجسٹرڈکیا۔ خیبر پختونخوا میں افغان مہاجرین کے اتاشی عبدالحمید جلیلی نے کہا ہے کہ 31 جنوری تک ملک بھر میں 6 لاکھ غیر رجسٹرڈ افغانیوں کو رجسٹرڈ کر لیں گے رجسٹرڈ ہونے والے افغان مہاجرین کو نئے کارڈ ایشو کئے جائیں گے جبکہ افغان مہاجرین پاکستان میں قیام کے وقت میں توسیع کے حوالے سے فیصلہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کیا جائے گا۔

پشاور میں غیر رجسٹرڈ افغانیوں کی رجسٹریشن کیلئے کھولے گئے گلبہار سنٹر کے دورے کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت پاکستان میں مقیم غیر رجسٹرڈ افغانیوں کی رجسٹریشن کا عمل آخری مراحلے میں ہے، 6 ماہ کے دوران 6 سے 8 لاکھ افغانوں کو پاکستان میں قیام کیلئے عارضی رجسٹریشن دینے کا ہدف مقرر کیا گیا تھا جس میں سے جنوری کے آخر تک 6 لاکھ افغانوں کو رجسٹرڈ کرنے کا ہدف مکمل کیا جائے گا ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں 3لاکھ 50ہزار افغانیوں کو رجسٹر ڈ کیا گیا ہے ۔ عبدالحمید جلیلی نے کہاکہ پاکستان بھر میں افغانیوں کی رجسٹریشن کیلئے 21 مراکزجبکہ خیبر پختون خوا میں 11 مرکز قائم کئے گئے ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

تازہ ترین خبریں