جنوری 9, 2018

ایک ایسا بھکاری جس کی ماہانہ آمدنی 6 لاکھ سے زائد ہے: تین بیویاں کیا کرتی ہیں؟ پڑھیں


نئی دہلی (ٹائمز آف چترال ویب ڈسیک) یہ حقیقت ہے کہ جو دکھتا ہے ضروری نہیں وہ حقیقت میں بھی ویسا ہی ہو۔  بھکاریوں  کا روپ دیکھ کر ہر انسان کا دل پگھل جاتا ہے اور نہ چاہتے ہوئے بھی اسے خیرات دے دیتا ہے۔  ان بھکاریوں کے حالات اتنے خراب بھی نہیں ہوتے جتنے کہ یہ دکھاتے ہیں۔ بھارت میں ایک ایسے بھکاری کا انکشاف ہوا ہے جس کی ماہانی آمدنی 6 لاکھ سے زیادہ ہے۔  اس بھکاری کا نام چھوٹو برائیک ہے۔  سیانہ بھکاری  بھیک کی آمدن جمع کرتے کرتے  اس سے کاروبار شرو ع کیا ، اس وقت اس بھکاری کے کئی کاروبار ہیں، ان کی کائی دکانیں ہیں جن میں برتنوں کی ایک بڑی دکان بھی شامل ہے، اس دکان میں اس کی 3 بیویوں میں سے ایک چلاتی ہے۔ جبکہ باقی دو بیویوں دیگر امور اور کاروبار دیکھ رہی ہیں۔ اتنی دولت مند ہونے کے باجود بھی اس نے بھیک مانگنا نہیں چھوڑا ہے  بدستور باقاعدہ طور پر  ریلوے اسٹیشن پر بھیک مانگنے جاتا ہے، بھیک سے  اسے ماہانہ 50 ہزار کی آمدنی ہوتی ہے۔ چھوٹو کی عمر 40 سال ہے۔ چھوٹو کا کہنا ہے کہ اس کا سائیڈ بزنس ہت اچھا چل رہا ہے لیکن وہ بھیک مانگنا نہیں چھوڑ سکتا کیونکہ اس کی زندگی میں جو تبدیلی آئی ہے وہ  اسی کام کی بدولت آئی ہوئی ہے۔



کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

تازہ ترین خبریں