اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

1 جنوری، 2018

اعلیٰ کوالٹی کے دودھ کے حصول کے لئے حلیب فوڈز کا میٹرکس ڈیری فارم کے ساتھ کا معاہدہ ہوگیا

 

لاہور: حلیب فوڈز نے میٹرکس ڈیری فارم کے ساتھ معاہدہ کیا ہے جس کے تحت میٹرکس ڈیری فارم حلیب فوڈز کو تازہ دودھ فراہم کرے گا۔ میٹرکس پاکستان میں صف اول کا ڈیری فارم ہے جو کہ ڈیری فارمنگ کی جدید سہولیات سے آراستہ ہے ۔ 


اس شراکت داری پر حلیب فوڈز کے سی ای او میموش خواجہ نے بتایا، ©"ہماری ترجیح یہ ہے کہ اپنے صارفین کو اعلیٰ معیار کی مصنوعات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ میٹرکس ڈیری فارم کے ساتھ شراکت داری کی بدولت ہمیں اعلیٰ معیار کے صحت بخش دودھ سے پاکستانیوں کی نشونما بہتر بنانے کے اپنے مشن کو آگے بڑھانے میں مدد ملے گی۔" 

میٹرکس کے سی ای او چوہدری زبیر نے کہا، "حلیب فوڈز پاکستان کی ایک مایہ ناز ڈیری کمپنی ہے اور ہمیں اس شراکت داری پر خوشی ہے۔ ہمارا فارم ڈیری فارمنگ کی جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ ہے اور ہم اپنے فارم سے انتہائی بہترین معیار کے دودھ کی فراہمی کو یقینی بناتے ہیں۔" 

ڈیری پروسیسنگ کے شعبے میں دودھ کے معیار کا تصور انتہائی اہم ہے کیونکہ دودھ استعمال کرنے والے صارفین اس بات کی یقین دہانی چاہتے ہیں کہ انکے برانڈ کا دودھ محفوظ اور صحت بخش ہو۔ 



کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

نوٹ: ٹائمزآف چترال کی انتظامیہ اور اداراتی پالیسی کا بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ اگر آپ بھی چاہتے ہیں کہ آپ کا نقطہ نظر پاکستان اور دنیا بھر کے ناظرین تک پہنچے توآپ بھی قلم اٹھائیے اور 400 سے 700 الفاظ پر مشتمل اپنی تحریر تصویر، مکمل نام، فون نمبر، سوشل میڈیا آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعار ف کے ساتھ ہمیں ای میل کریں ای میل ایڈریس timesofchitral@outlook.com آپ اپنے بلاگ کے ساتھ تصاویر اور ویڈیو لنک بھی بھیج سکتے ہیں۔

اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

loading...

تازہ ترین خبریں