جنوری 10, 2018

ایم کیو ایم کے سابق رکن رابطہ کمیٹی سلیم شہزاد کی عمران خان سے ملاقات، تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان


اسلام آباد (ویب ڈیسک ) ایم کیو ایم کے سابق رکن رابطہ کمیٹی سلیم شہزاد نے بنی گالہ میں  عمران خان سے ملاقات کی ہے، کہا جارہا ہے کہ وہ جلد تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے سابق رکن رابطہ کمیٹی ایم کیو ایم سلیم شہزاد کی بنی گالہ میں عمران خان سےملاقات کی ہے، ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے ۔ اس موقع پر سلیم شہزاد نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کر دیا۔ سلیم شہزاد کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں تحریک انصاف کے پلیٹ فارم سے پاکستان کی خدمت کرنا چاہتا ہوں، سلیم شہزاد کے اس فیصلے کو چیئر مین تحریک انصاف کی جانب سے سراہا گیا اور عمران خنا کی جانب سے انہیں پی ٹی آئی میں خوش آمدید کہا گیا ہے۔ 

واضح رہے کہ اس سے قبل ایم کیو ایم رہنما سلیم شہزاد کی عمران خان سے کینسر کے علاج کی اپیل کا معاملے پر تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی اور عمران اسماعیل متحدہ رہنما سے ملاقات کیلئے کل کراچی سینٹرل جیل جائیں گے۔ کچھ روز قبل متحدہ کے رہنما سلیم شہزاد نے عمران خان سے اپیل کی تھی کہ وہ کینسر کے مرض میں مبتلا ہیں اس لیے شوکت خانم سے ان کا علاج کروایا جائے۔ سلیم شہزاد کی اس اپیل کا نوٹس لیتے ہوئے عمران خان نےتحریک انصاف کے رہنما علی زیدی اور عمران اسماعیل کو متحدہ رہنما سے ملاقات کی ہدایت کی ہے۔ علی زیدی اور عمران اسماعیل متحدہ رہنما سے ملاقات کیلئے کل کراچی سینٹرل جیل جائیں گے۔ اس سے قبل متحدہ قومی مومنٹ کے رہنما سلیم شہزاد نے منگل کو پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمران اسمٰعیل کے گھر جاکر انسے ملاقات کی،اس موقع پر سلیم شہزار نےجیل میں قید کے دوران پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کی جانب سےعلاج کی پیشکش پر شکریہ ادا کیا، دونوں رہنمائوں نے ملاقات میں کراچی کی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔


کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

تازہ ترین خبریں