جنوری 10, 2018

امریکہ ترکی میں سیاسی بغاوت چاہتا ہے: القدس عالم اسلام کے لئے بہت اہمیت رکھتا ہے: ترک صدر اردوان

استنبول (ویب ڈیسک) امریکہ ترکی میں سیاسی بغاوت کروانا چاہتا ہے، القدس عالم اسلام کے لئے بہت اہمیت رکھتا ہے، ترک صدر اردوان۔ امریکہ چالیں چل رہاہے لیکن کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ 

ترک صدر رجب طیب اردوان  اپنی سیاسی جماعت ‘اے کے پارٹی’ کے پارلیمانی گروپ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئےکہا 15جولائی 2016 کو ترکی میں بغاوت کرنے میں ناکام رہنے والے اب مختلف طریقوں سے اپنے عزائم کی تکمیل کیلئے سرگرم عمل ہیں۔ امریکہ دہشت گرد تنظیم فیتو، سی آئی آئے اور ایف بی آئی کے ذریعے ترکی پر دباوڈالنے کی کوشش کررہاہے۔ 

اردوان کا کہنا تھا کہ القدس امت مسلمہ  کے لیے ایک سرخ پٹی کی حیثیت رکھتا ہے۔ امریکہ کے تعاون سے شمالی شام میں دہشت گردوں کی ایک راہداری بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے ، انہوں نے کہا کہ حالیہ 15 برسوں میں ترکی کی ترقی سے بے چینی محسوس کرنے والے بعض حلقے ترکی سے حسد کرتے ہیں. یہ چاہیں جتنی بھی اچھل کود کیوں نہ کر لیں ہم اپنا سفر جاری رکھیں گے۔ 


کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

تازہ ترین خبریں