27 جنوری، 2018

قوم کے ہیرو کیا بنیں گے اصلی ہیرو؟ حسن علی اپنی بائیوپِک میں ہونگے جلوہ گر!!

 

دنیا میں تیز ترین گیند باز پیدا کرنے والی سر زمین پاکستان میں کبھی بھی ایسا نہیں ہوا کہ فاسٹ باو ¿لنگ کا ٹیلنٹ نہ ملا ہو۔ پاکستان نے کئی ایسے باو ¿لر پیدا کیے جنہوں نے کرکٹ کی تاریخ میں اپنا نام پیدا کیا ان میں سے ایک نام تئیس سالہ نوجوان حسن علی کا ہے۔


کم وقت میں شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والا قومی ہیرو اب اپنی ہی بائیوپِک میں بطور ہیرو جلوہ گر ہونے والے ہیں۔حسن علی کو اکثر کیمرے کے ساتھ کچھ شوٹ کرتے ہوئے پایا گیا ہے اور اطلاعات یہ ہی ہیں کہ وہ 2017ء میں اپنی شاندار پرفارمنس کو کیمرے میں محفوظ کر رہے ہیں اور جلد ہی بائیوپِک کی صورت میں شائقین کے سامنے لارہے ہیں۔ اُن کے کرکٹ کے سفر کے بارے میں کون نہیں جانتا ؟ اگر ان کی 2017ءمیں کی شاندار کامیابیوں کا خلاصہ کیا جائے تو واقعی ایک پاکستانی کرکٹ شائقین کا سر فخر سے بلند ہوجائے گا۔


 حسن علی کو 2017ءمیں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے کھلاڑی کا اعزاز حاصل رہا،یہ کارنامہ انہوں نے سری لنکا کیخلاف میچ میں سرانجام دیا۔ سری لنکا کیخلاف میچ میں انہوں نے 5 وکٹیں حاصل کیں اس طرح انہوں نے اپنے 24 ویں میچ میں 50 وکٹیں بھی مکمل کیں۔ 23 سالہ حسن علی نے تیز ترین 50 وکٹیں لیکراس وقار یونس کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔وہ آئی سی سی چیمپئز ٹرافی کے بھی ہیرو رہے اور مین آف دی ٹورنامنٹ حاصل کیا۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر حسن علی کو اانٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ’ایمرجنگ کرکٹر آف دی ایئر‘ کے ایوارڈ سے بھی نوازا ہے۔

قومی کرکٹ کے ہیرو اصلی زندگی میں بھی ہیرو بن کر سامنے آرہے ہیں اور ان کے سب ہی مداح بے چینی سے ان کی اس بائیوپِک کے منظرِ عام پر آنے کا شدت سے انتظار کررہے ہیں۔



کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

تازہ ترین خبریں