1 جنوری، 2018

موبائل فون قریب رکھ کرسونا کینسر، بانجھ پن، دماغی فالج کا سبب بن سکتا ہے: نئی تحقیق

 


کراچی (ٹائمزآف چترال ٹیکنالوجی ڈیسک) ایسے لوگوں کو متنبہ کیا گیا ہے جو ہمیشہ موبائل فون کے ساتھ چمٹے رہتے ہیں یہاں تک کہ سوتے وقت بھی موبائل فون ساتھ رکھ کر سوتے ہیں۔ موبائل فون ہمیشہ دور رکھ کر سویا کریں کیونکہ اس کی ریڈیشن صحت پر برے اثرات مرتب کرتے ہیں۔

کیلیفورنیا میں صحت کے ماہرین نے ایک ریسرچ کے بعد رپورٹ شائع کی ہے جس میں بات ثابت ہوگئی ہے کہ موبائل فون سے کینسر، دماغی کمزروی اور بانجھ پن ہوسکتا ہے۔  اور خاص طور پر یہ بچوں کے لئے تباہ کن ہے۔  سوتے وقت موبائل فون قریب رکھنا کینسر اور بانجھ پن جیسی بیماریوں کا سبب بن سکتا ہے۔ امریکی طبی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ سوتے وقت موبائل فون کو خود سے کئی فٹ دور رکھ کر سوئیں، کیونکہ اس سے نکلنے والی شعائیں صحت کے لیے خطرناک ہیں۔ موبائل فون قریب رکھ کر سونے سے کینسر، دماغی بیماری اور بانجھ پن کے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔ یہ بچوں کے لیے بھی بے حد نقصان دہ ہے۔ تحقیق کے مطابق موبائل فونز معلومات کے تبادلے کے لیے کم فریکوئنسی والے ریڈیو سگنلز استعمال کرتے ہیں اور اس سے نکلنے والی شعائیں صحت کے لیے خطرناک ہیں، خصوصاً اُس وقت جب صارف بڑی فائل ڈاؤن لوڈ کر رہا ہو۔


کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

تازہ ترین خبریں