جنوری 2, 2018

بھارت پر تشدد احتجاج کا سلسلہ پون سے ممبئی تک پھیل گیا، دلت اور مراٹھا گروپ کے درمیان تصادم، جلاؤ گھیراؤ

بھارت پر تشدد احتجاج کا سلسلہ پون سے ممبئی تک پھیل گیا، دلت اور مراٹھا گروپ کے درمیان تصادم، جلاؤ گھیراؤ


ممبئی (ویب ڈیسک) بھارت میں دلت اور مراٹھوں کی لڑائی بھارت کو لپیٹ میں لئے جارہا ہے۔ اب یہ لڑائی پون سے ممبئی پہنچ چکی ہے۔ تاریخی بھما کوریگا جنگ کی 200 ویں مناتے ہوئے دونوں گروہوں میں تصادم ہوگیا تھا جس کے ٹھیک ایک دن بعد دلت اور مراٹھوں کے بیچ شروع لڑائی بھارت میں پھیلنے لگی ہے۔ منگل کے روز مہارشٹرا کے کئی ٹاؤنز اور شہروں میں دلت پرتشدد احتجاج کرتے رہے۔ پیرکے روز مراٹھوں اور دلت کے درمیان ہونے والے پر تشدد تصادم کے خلاف آج دلت نے شدید احتجاج کیا ہے۔ جس کے نتیجے میں کئی بسوں، دکانوں اور عمارتوں کو آگ لگا دی گئی۔ سڑکیں بند اور ریل ٹریفک کو روک دیا گیا۔ پولیس کے مطابق ممبئی میں 160 سے زائد بسوں آگ لگا دی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق سینکڑوں گاڑیوں کو جلادیا گیا ہے۔

پر تشدد مظاہر میں اظافے کے بعد ممبئی کے کئی حصوں دفعہ 144 نافذ کردیا گیا ہے۔ مظہاروں کی وجہ سے ٹریفک کا نظام معطل ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق حالات بھارتی سرکار کے ہاتھ سے نکلتے جارہے ہیں۔ پولیس مظاہروں کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہوگئی ہے۔






کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

تازہ ترین خبریں