26 جنوری، 2018

زینب کے قاتل زانی عمران علی کے غیر ملکی اکائونٹس کی تصدیق نہ ہوسکی: شاہد مسعود کا دعویٰ جھوٹ ہوسکتا ہے:

 


کراچی (ویب ڈیسک) گزشتہ دنوں صحافی شاہد مسعود نے انکشاف کیا تھا کہ زینب قتل کیس کے مرکزی ملزم عمران علی نقشبندی کے 37 سے زائد بینک اکاونٹس ہیں۔ جن میں سے بعض فارن کرنسی اکاونٹس ہیں۔ اس حوالے سےسپریم کورٹ نے فوری طور پر تفتیش کا حکم دے دیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق  غیر ملکی اکائونٹس اور پاسپورٹ کے حوالے سے گردش کرنے والی خبر جھوٹی نکلی۔ ایک نجی ٹی وی کے مطابق قصور میں زینب کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے ملزم عمران علی کے غیر ملکی اکائونٹس اور پاسپورٹ کے حوالے سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، سوشل میڈیا پر گردش کرنے والا ملزم کا شناختی کارڈ نمبر درست نہیں، نہ ہی ملزم نے کبھی پاسپورٹ بنوانے کے لئے درخواست دی جبکہ  سٹیٹ بینک بھی ملزم کے غیر ملکی اکائونٹ کی خبر جعلی ہونے کی تصدیق کر چکا ہے۔ 

ذرائع اس بات کی تصدیق کر چکے ہیں کہ فارن کرنسی  اکائونٹس کے حوالے سے سوشل میڈیا پر گردش خبروں میں کوئی صداقت نہیں جبکہ پنجاب حکومت نے ایک نامور صحافی کی جانب سے سپریم کورٹ میں زینب قتل کیس کے مرکزی ملزم عمران علی کے متعدد غیر ملکی اکائونٹس کی تفصیلات فراہم کئے جانے کے بعد جے آئی ٹی میں  سٹیٹ بینک کے اعلیٰ حکام کو شامل کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا جبکہ وزارت داخلہ نے بھی قصور واقعہ کے مرکزی ملزم کے فارن کرنسی اکائونٹس ہونے کے حوالے سے تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے  سٹیٹ بینک سے تفصیلات طلب کر لیں۔ 

 ترجمان پنجاب حکومت ملک احمد خان نے کہا ہے کہ قصور واقعہ کے مرکزی ملزم عمران علی کے غیر ملکی فنڈنگ اکائونٹس کے حوالے سے اب تک کی تحقیقات میں کوئی ثبوت نہیں ملا، وڈیو  سکینڈل کی آڑ میں پورے گائوں کو بدنام کیا گیا، ملزم کے بینک اکائونٹ والی بات کو دیکھا جارہا ہے ، کچھ لوگوں نے اس واقعے سے سیاسی مفادات حاصل کئے ، قصور میں زینب سے پہلے معصوم بچیوں کو زیادتی کے بعد ماورائے عدالت قتل میں ملوث اہلکاروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی ، ملزم مدثر کی ہلاکت کی تفتیش کی جارہی ہے جو بھی ماورائے عدالت قتل ہوگا اس کی جوڈیشل انکوائری کی جائےگی ۔



کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

تازہ ترین خبریں