جنوری 10, 2018

پچیس جنوری سے بالائی چترال کو گولن گول سے بجلی کی فراہم شروع ہوجائے گی: ایم این اے شہزادہ افتخار الدین

 

چترال (نمائندہ ٹائمزآف چترال) ایم این اے شہزادہ افتخار الدین نے چترالیوں کو نوید سنائی ہے کہ پچیس جنوری 2018 سے بالائی چترال کو گولن گول سے بجلی کی فراہم شروع ہوجائے گی۔ انہوں نے کہا ہے کہ ان کی کاوشوں سے یہ ممکن ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیف سیکریٹیری کی خصوصی ہدایت پر پیڈو حکام پیسکو اور واپڈا کے ساتھ ایگریمنٹ کے نکات پر اتفاق رائے کے لئے بحث میں مصروف ہیں اور کسی بھی وقت دستخط کردیں گے۔ جس کے بعد 25 جنوری 2018 سے گولن گول بجلی گھر سے بالائی چترال کو بجلی کی فراہمی شروع کردی جائے گی ، انہوں نے بتایا کہ معمولی فالٹ کی وجہ سے واپڈا حکام نے مزید دو ہفتے تاخیر کا عندیہ دیا ہے۔


کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

تازہ ترین خبریں