25 جنوری، 2018

فوج نے سابق آرمی چیف کو گرفتار کر لیا، کس کے خلاف مہم چلاے رہے تھے؟

 

ویب ڈیسک: آنے والے انتخابات میں صدر کے خلاف مہم چلانے کی منصوبہ بندی کرنے والے مصری کے سابق آرمی چیف سامی عنان کو فوج نے گرفتار کرلیا، سامی عدنان  آئندہ عام انتخابات میں صدر عبدالفتح السیسی کے خلاف مہم چلانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

 امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کی رپورٹ کے مطابق سابق آرمی چیف سامی عنان کو مسلح افواج کو بغاوت پر اکسانے کا الزام لگا کر گرفتار کیا گیا ہے اور عبدالفتح السیسی کے سامنے مقابلے کی دوڑ سے باہر کردیا گیا ہے۔

سامی عنان عبدالفتح السیسی کے مقابلے میں سخت حریف ہیں لیکن ان کو راستے سے ہٹانے کے بعد امکان ہے کہ 26 سے 28 مارچ تک ہونے والے انتخابات میں مصری صدر کامیابی حاصل کریں گے۔

اس حوالے سے ایک سیکیورٹی اہلکار کا کہنا تھا کہ سامی عنان کے حوالے سے ابتدائی طور پر یہ معلوم ہوا ہے کہ انہیں فوج کی طرف سے حراست میں لیا گیا ہے جبکہ فوج کے سرکاری ذرائع ابلاغ پر بیان کے بعد انہیں رہا کردیا جائے گا۔





کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

تازہ ترین خبریں