25 جنوری، 2018

جامع مسجد سین جال (سینگور) میں سیرت ﷺ کانفرنس کا انعقاد

چترال (گل حماد فاروقی) جامعہ مسجد سینگور کے محلہ سین جال میں سیرت النبیﷺ کانفرنس انعقاد ہوا۔ جس میں ضلعی خطیب مولانا فضل مولا مہمان خصوصی تھے۔ اس بابرکت محفل میں علاقے کے نعت حوانوں نے نہایت سریلی آواز میں حمد، نعت شریف پیش کئے اور حاضرین کی داد لی۔

سیرت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ خطیب مولانا فضل مولا نے کہا کہ نوجوان نسل کو چاہئے کہ وہ حضور پاک ﷺ کی اسوہ حسنہ سے سبق حاصل کرے اور ان کی اخلاق کا عملی نمونہ اپنی زندگی میں لائے

انہوں نے کہا کہ انٹرنیٹ کے فوائد سے انکار نہیں کیا جاسکتا مگر بدقسمتی سے آج کا نوجوان نسل انٹرنیٹ کا نہایت غلط استعمال کررہا ہے سارا دان فیس بک اور سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر لگے رہتے ہیں مگر کتاب کا ذرا بھی مطالعہ نہیں کرتا۔

انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل قرآن پاک کو ترجمہ کے ساتھ پڑھ کر اس پر سمجھنے اور عمل کرنے کا کوشش کرے۔انہوں نے کہا کہ دنیا و آحرت کی کامیابی صرف اور صرف دین پر چلنے ، اللہ پاک کے احکامات ماننے اور نبی کریم ﷺ کے مبارک طریقوں پر چلنے میں ہے۔انہوں نے حاضرین پر زور دیا کہ وہ اپنے معاملات درست کرے اور انصاف کا دامن کسی قیمت پر نہ چھوڑے کیونکہ اللہ کا فرمان ہے کہ قیامت کے دن جب عرش معلیٰ کے سوا کوئی سایہ نہیں ہوگا اس وقت سات افراد اس سائے کے نیچے ہوں گے جن میں پہلے نمبر پر عادل حکمران کا نام ہے یعنی انصاف کرنے والے۔

انہوں نے علامہ اقبال کے کلام سے اقتباس کرتے ہوئے نوجوان نسل کو چند سبق آموز شعر سنائے جس میں اقبال نے امتہ مسلمہ پر دین کی پیروی اور معاملات کی درستگی پر زور دیا ہے۔

سیرت کانفرنس میں کاشف الدین، فیاض الدین، محمد عرفان، رضا ع الدین نے نعت شریف پیش کئے۔ پروگرام کا احتتام دعاییہ کلمات سے ہوئی۔ جس میں وطن عزیز کی سلامتی کیلئے حصوصی دعا کی گئی۔

واضح رہے کہ سین جال کے رہائیشیوں نے طویل خشک سالی کے حاتمے اور خیر و عافیت کیلئے بیل کا صدقہ دیا تھا جس کی رات انہوں نے سیرت کانفرنس کا بھی اہتمام کی

کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

تازہ ترین خبریں