جنوری 3, 2018

ایل جی الیکٹرنکس نے گھروں کے اندر صاف ہوا کےحصول کے لئے اسمارٹ ایئر مصنوعات پیش کرنے کا اعلان کردیا

 

کراچی:  ایل جی الیکٹرانکس (ایل جی) نے لاس ویگاس میں 7 جنوری سے شروع ہونے والی چھ روزہ منعقد ہونے والی سی ای ایس نمائش میں گھروں میں جدید ترین اسمارٹ ایئر سہولیات پیش کرکے سامعین کو حیران کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ ایل جی کا پیوری کیئر ایئر پیوریفائر (PuriCare) دھول کی بہترین انداز سے شناخت کرتا ہے جبکہ ڈوئل تھنک اسٹینڈ انورٹر ایئرکنڈیشنر (DUALCOOL ThinQ™ Stand Inverter)ڈیپ تھنک ٹیکنالوجی سے آراستہ جو زبانی احکامات پر کام کرتا ہے۔ 



تحقیق سے یہ بات ظاہر ہوئی ہے کہ دنیا بھر میں گھر کے اندر پولن اور دھول مٹی سے لوگوں کا معیار زندگی متاثر ہوتا ہے۔ حساس ایئر مانیٹرنگ سینسر استعمال کرکے ایل جی کا پیوری کیئر (PuriCare) خودکار طور پر اس وقت دھول کے ذرات کا خاتمہ کرتا ہے جب گھر کے رہائشی افراد کو ہوا کا معیار غیرآرام دہ محسوس ہوتا ہو ۔ ایئر مانیٹرنگ اس وقت بھی جاری ہوتی ہے جبکہ پیوری کیئر بند ہوتا ہے اور فلٹرنگ کے وقت صرف اسکی پاور بھی آن ہو۔ اپنے سلینڈر جیسے خصوصی ڈیزائن کے ساتھ پیوری کیئر انڈسٹری کا سب سے جدید ترین ایئر فلٹریشن ٹیکنالوجی کے ساتھ ایل جی کا 360 ڈگری ٹوٹل کیئر فلٹر سسٹم موجود ہے۔ اس میں طاقتور کلین بوسٹر فیچر کے ساتھ ایل جی کا پیوری کیئر 7.8 میٹر فاصلے تک ہوا پھینکنے کی صلاحیت رکھتا ہے جس کی بدولت بڑے کمروں کی صفائی کا کام بھی آسان ہوجاتا ہے اور اسی دوران یہ نچلی سطح پر ہلکی ہوا بھی پھینکتا ہے جس کی بدولت یہ چھوٹے بچوں اور پالتو جانوروں کے ساتھ فیملیز کے لئے بھی بہترین مشین ہے۔ 

لاس ویگاس میں سی ای ایس نمائش میں ایل جی اپنا ڈوئل کول تھنک اسٹینڈ انورٹر انورٹر ایئرکنڈیشنر بھی پہلی بار پیش کرے گا۔ یہ خصوصی انورٹر وائس ٹیکنالوجی سے آراستہ ہے جو اپنے استعمال کرنے والوں کو صرف ایک زبانی حکم پر ان ڈور درجہ حرارت کنٹرول کرنے کا اختیار دیتا ہے، چاہے آپ گھر میں داخل ہوں یا پھر ایک کمرے سے دوسرے کمرے میں داخل ہوں۔ اپنی بہترین کارکردگی اور کم شور کے باعث ڈوئل کول تھنک میں ایل جی کی ڈیپ تھنک آرٹیفیشل انٹیلی جنس ٹیکنالوجی شامل ہے جو لوگوں کی موجودگی محسوس کرکے ان کی طرف کشادگی کے ساتھ زیادہ ہوا پھینکتا ہے۔ اس میں انٹیلی جنٹ موومنٹ سینسر لوگوں کی موجودگی کے ساتھ ہوا کے بہاو ¿ کو بھی مستحکم رکھتا ہے۔ گھر میں لوگوں کی روزمرہ بنیادوں پر بدلتی طبعیت کا جائزہ لینے کے ساتھ ایل جی کا ڈوئل کول تھنک ایئر کنڈیشنر ان کی دن کے مخصوص اوقات میں ٹھنڈک کی ضروریات کو سمجھتا ہے تاکہ درجہ حرارت برقرار رہے اور توانائی کی بچت ہو۔ 

ایل جی ہوم ایپلائنس اینڈ ایئر سلوشن کمپنی کے پریذیڈنٹ سونگ ڈائی ہیون نے کہا، "ایل جی کی انٹیلی جنٹ ہوم ایپلائنسز اس انڈسٹری میں صف اول کی خصوصیات کی حامل ہیں جو رہائش کے ماحول کو مزید آرام دہ بنانے کے لئے لوگوں کی ضروریات کو شناخت کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ آرٹیفیشل انٹیلی جنس اب اس سطح پر پہنچ گئی ہے جہاں اب شطرنج کھیلنے سے بھی بڑھ کر کام کئے جاسکتے ہیں اور ایل جی اپنی اس ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاکر صارفین کے معیار زندگی میں بہتری لانے کے لئے پرعزم ہے۔" 




کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

تازہ ترین خبریں