26 جنوری، 2018

لینوو (Lenovo) نے پائیدار کارکردگی کے حامل ادارے کے طور پر کارپوریٹ نائٹس کے گلوبل 100 فہرست میں نمایاں جگہ بنالی

کراچی:  2018 ٹیکنالوجی کمپنی لینوو(Lenovo) نے کارپوریٹ نائٹس کی 100 درجہ بندی پر مبنی گلوبل فہرست میں نمایاں پوزیشن لینے کا اعلان کیا ہے۔ اس فہرست میں دنیا کی صف اول کی 100 کمپنیوں کی بہترین کارکردگی کا اعتراف کیا گیا ہے اور صف اول کی ان 100 کمپنیوں کو تقریبا 6000 پبلک لسٹڈ کمپنیوں میں سے منتخب کیا گیا ہے۔ ان کمپنیوں کے انتخاب میں ماحولیات، سماجی اور گورننس کے 17 اشاریوں کا جائزہ لیا جاتا ہے۔ اس فہرست میں ان کمپنیوں کی نشاندہی کی جاتی ہے جو معاشرے کے لئے اعلیٰ معیار کی اقدار فراہم کرتے ہیں اور پائیدار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے ساتھ مستحکم مالیاتی کارکردگی کے حامل ہوں۔ گلوبل 100 انڈیکس نے اپنا معیار (ایم ایس سی آئی آل کنٹری ورلڈ انڈیکس) تقریبا ایک تہائی تک بہتر بنالیا ہے اور 2017 کے اختتام تک سرمایہ کاری پر ان کا منافع مجموعی طور پر 163 فیصد رہا ہے ۔ 


درجہ بندی اور طریقہ کار سے متعلق تفصیلات اور اضافی موازنہ و دیگر معلومات کے لئے براہ مہربانی اس لنک (www.corporateknights.com/global100) پر وزٹ کریں۔ کارپوریٹ نائٹس میں کاروباری اور سماجی جریدے شامل ہے۔ یہ ایک تحقیقی شعبہ ہے جس میں پائیدار کاروباری کارکردگی کی بنیاد پر مصنوعات کی درجہ بندی اور مالیاتی خدمات کی ریٹنگز کی جاتی ہیں۔ سال 2013 میں کارپوریٹ نائٹس کو کینیڈا کے نیشنل میگزین ایوارڈز فاو ¿نڈیشن کی طرف سے میگزین آف دی ایئر کا ایوارڈ ملا تھا۔ 

گلوبل 100 ایک سالانہ پروجیکٹ ہے جس کا آغاز کارپوریٹ نائٹس کی جانب سے 2005 میں کیا گیا، گلوبل 100 کا اعلان ہر سال ڈیوس میں ورلڈ اکنامک فورم کی سائیڈ لائنز پر کیا جاتا ہے۔ 


کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

تازہ ترین خبریں