25 جنوری، 2018

اوپو (OPPO) نے اپنا نیا اسمارٹ فون A83 متعارف کرادیا



کراچی:  اسمارٹ فون اور سیلفی ایکسپرٹ کے شعبے میں رہنما اوپو (OPPO) نے A83کے نام سے بنیادی نوعیت کا اپنا نیا اسمارٹ فون متعارف کرادیا ہے۔ یہ اسمارٹ فون فل اسکرین ڈسپلے کا حامل ہے اور اس پرائس رینج میں یہ اپنی نوعیت کا سب سے منفرد اسمارٹ فون ہے۔ اوپو کی آرٹیفشل انٹیلی جنس بیوٹی ریکاگنیشن ٹیکنالوجی سے آراستہ A38اسمارٹ فون نوجوان صارفین کو مزید قدرتی اور حقیقی انداز سے سیلفی لینے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ اس میں 3 جی بی ریم اور 3180 ایم اے ایچ کی بڑی بیٹری ہے اور 25 ہزار 899 روپے میں 25 جنوری سے ملک گھر میں مختلف ریٹیلز اسٹورز پر بلیک اور گولڈ رنگوں میں دستیاب ہوگا۔

خصوصیات:-
  • انڈرائڈ 7.1 (نوگٹ)
  • اوکٹا کو 2.5 گیگا ہرٹز کورٹیکس اے 53
  • مائکرو ایس ڈی 256 جی بی تک
  • 32 جی بی انٹرنل میموری، 3 جی بی ریم 
  • 13 میگا پکسل آٹو فوکس کیمرا، ایل ای ڈی فلیش کے ساتھ
  • ویڈیو سائز 1080پی 
  • سیکنڈری کیمرا 8 میگا پکسل
  • بیٹری (فکس) 3180 ایم اے ایچ


اسے متعارف کرانے کے موقع پر اوپو پاکستان کے سی ای او جارج لونگ نے کہا، "تیزتر اور تغیرپذیر نسلوں کے لئے اوپو کا عزم ہے کہ اپنے صارفین اور پرستاروں کو ہر گزرتے دن کے ساتھ جدید ترین ٹیکنالوجی فراہم کرے۔ یہ اب ٹیکنالوجی تک محدود نہیں ہے کیونکہ اسمارٹ فون اب نئے تجربات سے روشناس ہونے کی گزرگاہ ہے۔ ہم نے اپنی توجہ اس پر بدستور مرکوز رکھی ہے اور پرعزم ہیں کہ ٹیکنالوجی، مواد اور خدمات کو ملانے کے لئے نئے طریقے تلاش کریں تاکہ اپنے صارفین کو مزید بااختیار بنائیں۔ A83اسمارٹ فون خوبصورت باڈی اور فعال فیچرز سے آراستہ ہے جو استعمال کنندہ کو اسمارٹ فون روانی سے استعمال کرنے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ "

اوپو کی Fاور Aسیریز کے اسمارٹ فونز میں خصوصی طور پر جامع بیوٹی فیکشن شامل کیا گیا ہے جو نوجوان اور رجحان ساز لوگوں میں مقبول ہیں۔ اسکی وجہ یہ ہے کہ جب بھی کوئی شخص سیلفی لیتا ہے تو اکثر اسے اپنے بجائے کوئی اور شخص ہی محسوس ہوتا ہے، تصویر میں چہرے کی ساخت اور دیگر خصوصیات محسوس نہیں ہوتیں۔ لڑکیاں محسوس کرتی ہیں کہ وہ سب ایک جیسی یکساں لگ رہی ہیں اور ان کی انفرادی خوبصورتی نمایاں نہیں ہورہی۔ بہت سے لوگ بالخصوص نوجوانوں کی خواہش ہوتی ہے کہ اپنی تصاویر میں وہ اپنی شخصیت کا اظہار کرسکیں۔ 

اوپو کا A83 نئی جنریشن کا سیلفی ایکسپرٹ اسمارٹ فون ہے۔ اس میں فرنٹ کیمرا 8 میگا پکسل جبکہ بیک کیمرا 13 میگا پکسل کا حامل ہے اور اس میں آرٹیفیشل بیوٹی ریکاگنیشن ٹیکنالوجی شامل کی گئی ہے جو انتہائی آسانی سے آپ کی بہترین تصویر محفوظ کرلیتا ہے۔ ہر شخص چاہتا ہے کہ وہ منفرد نظر آئے اور آرٹیفیشل انٹیلی (A.I.) ایک ایسی ٹیکنالوجی ہے جس سے ان کی خواہش کی تسکین ہوسکتی ہے۔ یہ مہارت سے چہرے شناخت کرتا ہے اور آپ کی بہترین خصوصیات کے ساتھ تصویر سامنے لاتا ہے جس سے آپ کی انفرادی خوبصورتی نمایاں طور پر برقرار رہتی ہے۔ یہ زیادہ رنگوں کو محفوظ کرکے سیلفی کو ناقابل یقین طور پر حیران کن بناتا ہے۔ یہ ہر اس شخص کے لئے بہترین حل ہے جو منفرد، خودمختار اور رجحان ساز ہو۔ 

اوپو کی آرٹیفیشل انٹیلی جنس بیوٹی ریکاگنیشن ٹیکنالوجی میں کلاو ¿ڈ ڈیٹا بیس استعمال ہوتا ہے جو مختلف اقسام کے چہروں کی شناخت کرتا ہے۔ جس طرح ایک فوٹو گرافر سالوں کے تجربات کے بعد بہترین انداز سے تصویر لینے میں مہارت رکھتا ہے، اسی طرح آرٹیفیشل انٹیلی جنس ٹیکنالوجی بھی خودکار طور پر ایمیجنگ ڈیٹا سے مدد لیکر تصویر بہتر بناتی ہے۔ یہ پورٹریٹ تصویر میں جلد کی رنگت، صنف اور عمر کو ملحوظ رکھ کر مختلف درجات کے ساتھ شناخت کرکے خوبصورت بناتا ہے۔ اس میں 200 سے زائد چہرے کی شناخت کے مقامات ہیں جو چہرے کی خصوصیات کو بہتر بناتے ہیں۔ پیشہ ورانہ فوٹوگرافر اور میک اپ آرٹسٹ کی طرح آرٹیفیشل انٹیلی جنس بیوٹی ریکاگنیشن ٹیکنالوجی اپنی لائبریری اور الگورتھم کو مسلسل اپ ڈیٹ کرتی رہتی ہے۔ 

اوپو کا A83اسمارٹ فون 5.7 انچ لمبا ہے لیکن اسکی اسکرین 5 انچ کی ہے جس کے ساتھ بیزل ریشو اور 18:9 سے نمایاں بہتری آئی ہے۔ چاہے آپ تصویر، ویڈیو دیکھ رہے ہوں یا کوئی گیم کھیل رہے ہوں، اس کی بدولت ناقابل یقین چوڑے زاویئے سے محظوظ ہونے کی سہولت حاصل ہوتی ہے۔ فی الوقت فل اسکرین کی خصوصیت اسکے فلیگ شپ ماڈلز کے لئے برانڈز میں موجود ہے۔ فل اسکرین کے ڈسپلے ایفکٹس کے ساتھ اس کی ریزولوشن بھی 1440 ایکس 720 ہے جس کی بدولت ہر تصویر پہلے سے واضح اور زیادہ روشن ہوتی ہے۔ 

اوپو کے A83اسمارٹ فون میں فیس ان لاک کا آپشن بھی موجود ہے۔ ایک بار اپنے چہرے کو فون سے منسلک کریں اور تیزی سے فون کو ان لاک کرلیں۔ اب آپ کو اپنی انگلی یا گیلے ہاتھ کی مزید فکر کرنے کی ضرورت نہیں۔ فیس ان لاک کا فیچر بچوں اور معمر افراد کے لئے بھی انتہائی آسان ہے۔ جدید ٹیکنالوجی کی یہ سہولت اوپو اپنے تمام صارفین کو مہیا کرتا ہے۔ 

A83اسمارٹ فون کی شکل یو ایف او سے متاثر ہوکر بنائی گئی ہے۔ اس کا ہموار ڈیزائن اڑن تشتری کی طرح ہے جس کے نرم خم دار مستحکم کنارے ہیں جس سے فون دیکھنے میں ٹیکنالوجی اور فیشن کا شاہکار معلوم ہوتا ہے۔ اوپو کے A83اسمارٹ فون میں فل اسکرین کی خصوصیات اسے انتہائی بہترین اور نفیس بناتی ہے جس سے نوجوانوں کی حسن لطافت میں خوبصورتی کا احساس اجاگر ہوتا ہے۔ 

اوپو کے A83اسمارٹ فون کو غیرمعمولی کارکردگی کے لئے تیار کیا گیا تاکہ یہ نوجوان صارفین کے استعمال کے لئے انتہائی کارآمد ہو۔ اس میں سوپر لارج 4جی بی میموری کی بدولت نوجوان اپنے پسندیدہ گیمز سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں جبکہ الگ سے تین کارڈ سلاٹس (ڈبل نانو سم کارڈز کے ساتھ ٹی ایف سلاٹ) کی بدولت صارفین دو موبائل نمبر استعمال کرسکتے ہیں جبکہ فون میموری کو 256 جی بی تک لے جایا جاسکتا ہے۔ اس میں نئی کلر او ایس 3.2 آپریٹنگ سسٹم اور فائل شیئرنگ کے لئے او شیئر سے 6 سے 7 تصاویر کو ایک سیکنڈ میں منتقل کیا جاسکتا ہے۔ 




کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

تازہ ترین خبریں