28 فروری، 2018

خوشخبری: تریچھ سے لوٹ اویر تک 131 کلومیٹر طویل سڑک اور 4 پلوں کے لئے فیزیبلٹی اورڈیزائن کے لیے پروپوزل طلب کرلئے گئے

 


چترال (ٹائمزآف چترال رپورٹ) نیشنل ہائے اتھارٹی نے تریچھ سے لیکر لوٹ اویر تک 131 کلومیٹر روڈ کی کشادگی اور بلیک ٹاپنگ کے لئے فزیبلٹی اسٹڈی اور ڈیزائن کے لئے معروف کنسلٹنٹس اور انجینئرنگ اداروں کو پروپوزل جمع کرانے کی دعوت دی ہے۔ وہ ادارے جو  پی ای سی رجسٹریشن کے حامل اور متعلقہ شعبے میں مہارت اور تجربہ رکھتے ہوں، ایچ ایچ اے کی ویب  سائیٹ سے ریکوسٹ فار پروپوزل ڈاؤن کرکے جمع کرا سکتے ہیں۔ پری پروپوزل کانفرنس یکم مارچ 2018 کو این ایچ اے آڈیٹوریم ہیڈکوارٹر اسلام میں ہوگی۔ اور پروپوزلز 15 مارچ تک جمع کرائے جا سکتے ہیں۔

ایم این اے چترال شہزادہ افتخار الدین نے علاقے کی عوام کومبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ موڑکھو کے چار یوسیز تریچ، موڑکھو، کوشٹ لوٹ اوویر کے عوام کا دیرینہ مسلہ یہ روڈ تھا اب تریچ سے لوٹ اویر تک 131 کلو میٹر روڈ کو کشادہ اور بلیک ٹاپنگ کر لیا جائے گا۔ 

انہوں نے کہا کہ اس روڈ کے علاوہ اس سے پہلے سی ڈی ڈپلیو پی جو چار پلوں کی منظوری دے چکی ہے جن میں کندوجال کشم، دراسن ، شوگرام پر پیش شامل ہیں، ان پر تعمیراتی کام شروع کیا جائیگا۔ 


انہوں نے مزید بتایا کہ وہ گزشتہ سال این ڈی ایم اے، سی اینڈ ڈبلیو، این ایچ اے اور پی ڈی ایم اے کی ٹیموں کے ساتھ تین اور مقامات پر پلوں کی تعمیر کے لیے سر وے کر چکے ہیں جن میں پوکڑ، موژگول، کوشٹ شامل ہیں، یہ پل بھی جلد تعمیر کئے جائینگے۔ 

ایم این اے شہزادہ افتخار الدین نے بتایا کہ چار یونین کونسلوں میں ، جن کی آبادی تقریبا ایک لاکھ بیس ہزار ہے میں 9 آرسی سیُ پل تعمیر کیے جائیں گے جو کہ ان علاقوں کی پسماندگی اور مواصلات کے نظام میں مدد گار ہونگے  جن کو گزشتہ حکومتوں نے نظر انداز کیا تھا، شہزادہ افتخار الدین نے سابق وزیر اغظم نواز شریف اور مو جودہ وزیر اغظم شاہد خاقان عباسی اور پاکستان مسلم لیگ (ن) حکومت کا شکریہ ادا کر تے ہوئے کہا کہ انہوں نے چترال کے پسماندہ علاقوں کی طرف خصوصی توجہ دی ہوئی ہے ان سڑکوں اور پلوں کی تعمیر سے لوگوں کی زندگی میں آسانیاں پیدا ہونے کے ساتھ علاقے میں سیاحت کو بھی فروغ ملے گا۔اور علاقے کی معاشی حالت پر مثبت اثرات مرتب ہونگے۔








کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

تازہ ترین خبریں