2 فروری، 2018

لواری ٹاپ پر 2 افراد برفانی تودے تلے دب کر لاپتہ

 

چترال (نیوز ڈیسک) لواری ٹاپ پر 2 افراد برفانی تودے تلے دب کر لاپتہ ہوئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) کے 2 ملازمین برفانی تودے کے نیچے آکر لاپتہ ہوئے ہیں، مذکورہ افراد پی ٹی سی ایل ٹاور کے چوکیدار تھے، باپ بیٹا تھے۔ لاتہ افراد کی شناخت نورالدین ولد باچاگل اور عبید اللہ کے نام سے ہوئی ہے جو دروش کے علاقے نگر سے بتایا جاتاہے۔ گزشتہ روز دونوں افراد باپ بیٹا ڈیوٹی پر جارہے تھے کہ برفانی تودہ ان کے اوپر آگرا۔ آخری موصولہ اطلاعات تک  ان کی تلاش جاری تھی۔





کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

تازہ ترین خبریں