1 فروری، 2018

ایل جی الیکٹرانکس نے اننوفیسٹ 2018 نمائش میں جدت انگیز اور ایوارڈ یافتہ مصنوعات متعارف کرادیں

 


کراچی: ایل جی الیکٹرانکس (ایل جی) نے اپنے مشرق وسطیٰ اور افریقہ ریجن (ایم ای اے) کے لئے اننوفیسٹ 2018 (LG Innofest 2018) کے نام سے دو روزہ بین الاقوامی نمائش میں جدت انگیز اور ایوارڈ یافتہ مصنوعات متعارف کرادیں۔ 

جنوبی افریقہ کے شہر کیپ ٹاون میں منعقد ہ بین الاقوامی جدت انگیز مصنوعات کی یہ نمائش مشرق وسطیٰ اور افریقہ بھر کے 300 سے زائد ریٹیلرز، پارٹنرز اور صارفین کے لئے دلچسپی کا باعث ہے۔ اننوفیسٹ 2018 جدید ترین اور بنیادی ترین ٹیکنالوجیز پر مبنی مصنوعات پیش کرنے کے لئے آئیڈیل پلیٹ فارم ہے جس کا مقصد یہ ہے کہ انتہائی اعلیٰ معیار کی مصنوعات کے طور پر اپنا امیج مزید مستحکم کیا جائے اور سال 2018 میں اپنے منافع میں اضافہ کیا جائے۔ 



اننوفیسٹ 2018 نمائش میں خطاب کرتے ہوئے ایل جی الیکٹرانکس مڈل ایسٹ و افریقہ کے پریذیڈنٹ کیون چا نے کہا، "آج پہلے کے مقابلے میں کاروبار تیزرفتاری کے ساتھ تبدیل ہورہے ہیں اور یہ تبدیلی اس مشکل وقت کے دوران وقوع پذیر ہورہی ہے کہ ہم اسے قبول کریں اور ان تبدیلیوں کو برقرار رکھیں تاکہ یہ پائیداری کے ساتھ فروغ پاسکیں ۔ اس خطے میں اپنی بہترین مصنوعات کیلئے حکمت عملی کی تیاری کی بنیاد پر ہم اپنے مختلف چینل پارٹنرز کو شامل کرنے اور ان کے ساتھ کام کرنے کے لئے بدستور پرعزم ہیں۔ اس کے نتیجے میں ایل جی کی جدت اور نت نئی ٹیکنالوجی ہماری کاروباری حکمت عملی میں سب سے آگے پیش پیش رہے گی جس کے نتیجے میں مشرق وسطیٰ و افریقہ خطے میں ترقی بڑھے گی اور منافع میں اضافہ ہوگا۔" 

رواں سال اس نمائش میں مختلف اقسام کی اعلیٰ معیار کی مصنوعات پر توجہ دی جائے گی۔ ان میں 65 انچ کا جدید ترین اولیڈ ٹی وی، اے 9 انٹیلی جنٹ پروسیسر کا حامل ایل جی کا W8اسمارٹ فون (اسے پہلی بار کنزیومر الیکٹرانکس شو 2018 میں پہلی بار متعارف کرایا گیا)، بیک وقت دو دو دھلائیاں کرنے والی انقلابی خصوصیات کی حامل اور آسان استعمال کی سہولت کے ساتھ ایل جی کی ٹوئن واش واشنگ مشین، غیرمعمولی ایوارڈز جیتنے والے انسٹا ویو ریفریجریٹر اور ایل جی کی سگنیچر یافتہ خصوصیات کی حامل وسیع مصنوعات جیسے ایئرپیوریفائر و دیگر شامل ہیں۔ 

ایل جی کے جدید ترین ایئرکنڈیشنگ کی سہولیات کے ساتھ اس میں نمایاں طور پر جدت انگیز انورٹر ٹیکنالوجی شامل ہے۔ روایتی ایئر کنڈیشنرز عام طور پر چلتے ہیں اور بند ہوجاتے ہیں لیکن ایل جی کی انورٹر ٹیکنالوجی اسکی فریکوئینسی کو کنٹرول کرکے موثر طور پر زیادہ ٹھنڈک مہیا کرتی ہے۔ 

ایل جی کی اسمارٹ انورٹر ٹیکنالوجی نے ایل جی الیکٹرانکس کو توانائی کی بچت اور پائیدار ہوم ایپلائنسز کے میدان میں نئی بلندیوں تک پہنچا دیا ہے جن کے استعمال کے پہلے روز سے ہی نمایاں بچت کے اثرات سامنے آتے ہیں۔ اسمارٹ انورٹر کمپریسر ٹیکنالوجی غیرمعمولی کارکردگی کا حامل جسے جدید صارفین کے لئے خصوصی طور پر تیار کیا گیا ہے۔ دنیا بھر میں صارفین ہوم ایپلائنسز کے انتخاب میں مختلف خصوصیات کی حامل وسیع اقسام کی مصنوعات کو ترجیح دیتے ہیں اور ان میں قابل ذکر خصوصیت توانائی کی بچت ہے۔ 

اننوفیسٹ 2018 نمائش میں کمپنی کی جانب سے بنیادی انٹیلی جنٹ روبوٹس کی لائن اپ بھی شامل ہے اور انٹرنیٹ آف تھنگز (آئی او ٹی) ایکو سسٹم میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس اور اس میں پیش رفت کے ساتھ جدتیں شامل ہیں۔ 

ایل جی الیکٹرانکس نے کنزیومر الیکٹرانکس نمائش میں 90 سے زائد ایوارڈز جیتے تھے اور لگاتار چوتھے سال آفیشل سی ای ایس بیسٹ ٹی وی پروڈکٹ ایوارڈ حاصل کیا۔ اس بار ایل جی کے آرٹیفیشل انٹیلی جنس ٹی وی (ماڈل سی 8) نے ایوارڈ جیتا۔ ایل جی کے اپنے انسٹاویو تھنک ریفریجریٹر اور 4Kیو ایچ ڈی پروجیکٹر نے بھی بہت سارے ایوارڈز جیتے۔

ایل جی الیکٹرانکس مڈل ایسٹ اینڈ افریقہ کے مارکیٹنگ ڈائریکٹر ڈیریک سم نے کہا، "ایل جی الیکٹرانکس اور ایپلائنسز کے میدان میں عالمی رہنما کی حیثیت رکھتا ہے اور اس کو ٹیکنالوجیکل تبدیلی متعارف کرانے پر فخر ہے جس سے لوگوں کی روزمرہ زندگی میں روانی کے ساتھ پہلے سے بہت زیادہ تبدیلیاں آگئی ہیں۔ ہم اس فلسفے پر پرجوش طور پر عمل پیرا ہیں کہ جدت کی قیادت سے اعلیٰ معیار کی پائیدار اور بہترین مصنوعات تیار ہوتی ہیں۔" 

ایل جی کی جانب سے اعلیٰ معیار کی جدید ترین مصنوعات کی نمائش سے جدت کے میدان میں اسکی قیادت اور ایسے صارفین کے لئے کمپنی کے جذبے کی عکاسی ہوتی ہے جو اپنی زندگی میں تبدیلی لانے کے خواہاں ہیں۔ 



کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

تازہ ترین خبریں