22 فروری، 2018

ایل جی نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے شعبے میں نئی سہولیات متعارف کرادیں، چند سالوں میں 50 ارب چیزیں بشمول بلب ، ریفریجریٹر سے لیکر کپڑوں تک ہر چیز کنیکٹڈ ہوچکی ہوگی

 

دنیا میں 5 ارب انسانوں کی اسمارٹ فون ڈیوائس سے رسائی ہوچکی ہے۔ صدر ایل جی الیکٹرانکس کیون چا 

کراچی: ایل جی الیکٹرانکس (ایل جی) نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے شعبے میں بالکل نئے انداز سے سہولیات متعارف کرادی ہیں جن سے ہماری زندگیوں میں مختلف انداز کے ساتھ تبدیلیاں آجائیں گی۔ مصنوعی ذہانت بجلی کی مانند ہوچکی ہے جو ہمیں نظر نہیں آتی لیکن ہماری زندگی کے تقریبا ہر شعبے کا حصہ بن رہی ہے۔ 

ایل جی نے گزشتہ سال فنگر پرنٹ سینسرز، ڈوئل کیمرے جیسے جدت انگیز فیچرز متعارف کرائے اور یہ فیچرز اب عام زندگیوں کا حصہ بن چکے ہیں۔ آرٹیفیشل انٹیلی جنس کا شعبہ اسمارٹ فون گیم میں لفظ اسمارٹ کے اندر مزید جدت لارہا ہے۔ گزشتہ 30 سالوں میں ٹیکنالوجی انڈسٹری نے حیران کن ترقی کی ہے۔ دنیا پرسنل کمپیوٹرز سے پاکٹ کمپیوٹرز تک پہنچ گئی ہے۔ 

ایل جی الیکٹرانکس (ایل جی) کے مشرق وسطیٰ و افریقہ ریجن کے صدر کیون چا نے کہا کہ ٹیکنالوجی غیریقینی رفتار سے تبدیل ہوتی جارہی ہے اور اکثر اوقات صارفین کے لئے بھی مشکل ہوجاتا ہے کہ وہ جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ رہیں۔ ایک اہم پہلو یہ ہے کہ ٹیکنالوجی کی جدت سے اپنا کاروبار آگے بڑھانے کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔ انسانی تاریخ میں پہلی بار آرٹیفیشل انٹیلی جنس آگے بڑھ رہی ہے۔ 

انہوں نے بتایا کہ ورلڈ اکنامک رپورٹ کے مطابق ٹیکنالوجی کی رفتار میں غیریقینی رفتار کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے۔ دنیا بھر میں لوگ اور چیزیں کنیکٹڈ ہوتی جارہی ہیں۔ دنیا میں 5 ارب انسانوں کی اسمارٹ فون ڈیوائس سے رسائی ہے۔ 3 ارب سے زائد دنیا کی آبادی انٹرنیٹ کے ذریعے کہیں بھی فورا کنیکٹ ہوسکتی ہے۔ اگلے چند سالوں میں 50 ارب چیزیں بشمول بلب اور ریفریجریٹر سے لیکر روڈ اور کپڑوں تک ہر چیز کنیکٹڈ ہوچکی ہوگی۔ 


انہوں نے کہا کہ ہر جنریشن میں کچھ ٹیکنالوجیز کی بالادستی کا دور ہوتا ہے۔ گزشتہ دہائی میں مستحکم انٹرنیٹ، بینڈ وتھ میں اضافہ اور جدت انگیز مصنوعات نے اپنی جگہ بنالی ہے اور اب اس رجحان میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس ٹیکنالوجی کی شکل میں اب بالکل نئے انداز سے اضافہ ہورہا ہے۔ یہ نیا دور آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے لئے بہترین پلیٹ فارم ہے اور یہ کمپیوٹر پاور، بگ ڈیٹا اور مشین لرننگ کا بڑھتا ہوا امتزاج ہے جو دنیا کو نئی شکل میں ڈھال رہا ہے اور لوگوں کے آپس کے اور ٹیکنالوجی کے ساتھ تعلق میں جدت آتی جارہی ہے۔ موبائل میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس ایپلی کیشنز کے لئے نت نئی اور دلچسپ امکانات کے دروازے کھول رہی ہے۔ 

رواں سال ایل جی نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس کو فروغ دینے والے فیچرز متعارف کرائے ہیں۔ یہ فیچر لوگوں کی زندگیاں تبدیل کرنے کی اہلیت رکھتے ہیں۔ ایل جی آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے بھرپور امکانات کو تسلیم کرتا ہے اور اسکے لامتناہی امکانات کو ملانے کے لئے مسلسل کام کررہا ہے۔ 

ایل جی اسمارٹ فونز کے لئے آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے فیچرز میں مسلسل وسعت لانے پر کام کررہا ہے اور موجودہ فیچرز کو مزید آسان سے آسان تر بنا رہا ہے۔ آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی اپ گریڈیشن ایل جی کے نئے ماڈلز تک محدود نہیں ہے۔ مخصوص آرٹیفیشیل انٹیلی جنس فیچرز سے ایل جی کے موجودہ اسمارٹ فونز کو اپ ڈیٹس کے ذریعے متعارف کرایا جائے گا۔ گزشتہ 20 سالوں میں موبائل ایکو سسٹم میں تیزی سے تبدیلی آگئی ہے اور اب ہم ایک ایسی دنیا میں کھڑے ہیں جہاں صارفین کے رویئے اور ٹیکنالوجی انفراسٹرکچر زیادہ اہمیت اختیار کرگیا ہے۔ 

ایل جی کی قیادت نے ماہ جنوری میں لاس ویگاس میں منعقدہ کنزیومر الیکٹرانکس شو میں اس بات کا اشارہ دیا تھا کہ ایل جی کا مستقبل آرٹفیشل انٹیلی جنس میں ہے اور یہ ہارڈ ویئر اور پروسیسنگ اسپیڈ تک محدود نہیں ہوگا۔ ہماری توجہ مزید اسمارٹر اسمارٹ فونز تخلیق کرنے پر بڑھ رہی ہے اور ہم اس تبدیلی پر پرجوش ہیں جس سے صارفین کے استعمال کا انداز اور رویوں پر مثبت فرق پڑے گا۔ 



کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

تازہ ترین خبریں