9 فروری، 2018

امن و امان کی بحالی میں ناکامی افغان صدر نے 7 اعلیٰ فوجی افسر معطل، 164 جرنیلوں کو سبکدوش کر دیے

 

کابل (ٹائمزآف چترال نیوز) افغانستان کی فوج میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ۔ گزشتہ اتوار کو افغان صدر ڈاکٹر اشرف غنی 164 جرنیلوں کی سبکدوشی کے آرڈر پر دستخط کردیے ہیں۔ دارالحکومت کابل میں حملوں کی تعداد میں بتدریج اضافے کی وجہ سے 2 جرنیلوں سمیت 7 اعلیٰ سطحی فوجی حکام کو معطل جبکہ 164 جرنیلوں کو ریٹائر کر دیا ہے۔


صدارتی محل کے ترجمان شاہ حسین مرتضوی نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ حالیہ دنوں میں دارالحکومت میں بڑھتے ہوئے حملوں میں اپنے فرائض سے لاپروائی برتنے کی وجہ سے صدرغنی نے2 جرنیلوں سمیت کل7 اعلی فوجی حکام کومعطل کر دیا ہے۔ مرتضوی نے کہا ہے کہ مذکورہ فوجی حکام کو تفتیش کا سامنا کرنا پڑیگا اور جس نے بھی اپنے فرائض سے لاپرواہی برتی ہو گی اسے عدالت کے سامنے پیش ہونا پڑیگا۔ انھوں نے مزید کہا ہے کہ غنی نے فوج کے شعبے میں نئی اصلاحات کرنے کیلیے 164 جرنیلوں کو رٹائر بھی کیا ہے۔

واضح رہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں 2 ہفتے قبل وزارت داخلہ کی عمارت کے قریب بم سے مسلح ایمبولینس کے ساتھ کیے گئے خود کش حملے میں 103 افراد ہلاک اور 250 سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔



کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

تازہ ترین خبریں