3 فروری، 2018

گلگت بلستان : گاڑی کھائی میں گرنے سے 7 افراد جان بحق ہوگئے

 

گلگت (ٹائمزآف چترال نیوز) ضلع غذر، گلگت بلتستان کے علاقے وادی ہوپر میں گاڑی کھائی میں گرنے سے 7 افراد جان بحق ہوگئے ہیں۔ پولیس کے مطابق گاڑی 7 افراد کو لیکر گلگت سے براستہ غذر چترال روڈ گہکوچ جارہی تھی کہ مذکورہ جگہ پر کھائی میں جاگری۔

حادثے میں گاڑی میں سوار تمام افراد جان بحق ہوگئے، مسافروں میں یاسر، سجاد، صدرالدین، سید امین، زفران اور ودود شامل تھے۔ تمام لوگ ہاتون کے رہائشی تھے جبکہ گاڑی کے ڈرائیورکا تعلق وادی یاسین سے بتایا جاتاہے۔ پولیس کے مطابق تمام افراد کا تعلق تبلیعی گروہ سے تھا۔ تمام افراد غذر چترال روڈ سے ہوپر کی جانب  پیدل محو سفر تھے، گاڑی کا ڈرائیور ان کو لفٹ دیکر گاڑی میں بٹھایا جو آگے چل کر حادثے کا شکار ہوگئی۔ پولیس قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد لاشوں کو ورثا کے حوالے کردے گی۔

کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

تازہ ترین خبریں