1 فروری، 2018

حبیب بینک کی گوادر برانچ کا افتتاح: نئی برانچ کے ساتھ گوادر اور چین میں برانچ کھولنے والا پاکستانی بینک بن گیا

 

کراچی:  پاکستان کے صف اول کے بینک ایچ بی ایل نے گوادر فری زون میں 29جنوری 2018کو اپنی برانچ کا افتتاح کیا ۔ اس اہم ترین پیش رفت کے ساتھ ایچ بی ایل وہ واحد بینک بن گیا ہے جس کی گوادر کے ساتھ ساتھ چین میں بھی برانچ ہے۔ 



اس برانچ کا افتتاح پاکستان میں چینی سفیر یاﺅ ژنگ نے چائنا اوورسیز پورٹ ہولڈنگ کمپنی کے چیئرمین ژانگ باو ¿ژونگ اور ایچ بی ایل کے سی ای او اور عبوری صدر رایومونڈ کوٹ وال کے ہمراہ کیا ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے رایو مونڈ کوٹ وال نے کہا، "ایچ بی ایل کو آج اس بات پر فخر ہے کہ وہ عالمی سطح پر پہلا بینک ہے جس کی گوادر کے ساتھ چین میں بھی برانچ ہے۔ ہمیں سی پیک کو فعال بنانے میں اہم کردار ادا کرنے پر فخر ہے جس سے دونوں ممالک کے درمیان نئے کاروباری مواقع کھلیں گے اور باہمی تجارت و سرمایہ کاری کی راہ مزید ہموار ہوگی۔" 

گزشتہ سال ایچ بی ایل چین میں اپنی برانچ کھولنے والا پہلا پاکستانی بینک تھا ۔ یہ برانچ چین کے شہر ارمچی میں قائم ہوئی ہے جہاں کاروبار کے بھرپور مواقع ہیں۔ اس کے علاوہ ایچ بی ایل وہ پہلا پاکستانی بینک ہے جس نے اپنے صارفین کو چینی کرنسی (CNY)اکاﺅنٹ کھولنے کی سہولت فراہم کی ۔ 

ایچ بی ایل کاروباری اور انفرادی صارفین کے لئے وسیع اقسام کی جامع خدمات پیش کرتا ہے، جن میں فنانسنگ، تجارت سے متعلق سہولیات، ضمانتیں، ترسیل زر، انفرادی قرضہ، ڈیبٹ و کریڈٹ کارڈز سمیت بہت ساری سہولیات شامل ہیں۔ ایچ بی ایل کی ٹارگٹ مارکیٹ صرف پاکستان اور چین میں اپنے صارفین تک ہی محدود نہیں بلکہ اس کا عزم ہے کہ اپنی بین الاقوامی رسائی اور اپنے صارفین کو بروئے کار لاتے ہوئے مختلف ممالک میں سی پیک سے حاصل مواقع مارکیٹ میں عام کئے جائیں۔ 

پاکستان میں اپنی نمایاں پہچان رکھنے والے بینک کے طور پر ایچ بی ایل پاکستان میں معاشی ترقی کے لئے اہم کردار ادا کرنے کا خواہاں ہے اور امید کرتا ہے کہ اپنی بہترین بینکنگ خدمات کی فراہمی کے عزم کے ساتھ وہ اپنے صارفین کی زندگیوں میں بہتری لائے گا۔



کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

تازہ ترین خبریں