1 فروری، 2018

بائیکو پٹرولیم نے لاجسٹک آپریشنز کو بہتربناتے ہوئے جدید ترین آئل ٹینکرزبیڑے میں شامل کرلئے

 

اوگرا ، این ایچ اے سے منظور شدہ قواعد سے مطابقت رکھنے والے تقریبا 200 ٹینکرز کی شمولیت کا عمل جاری ہے 



کراچی:  پاکستان کی صف اول کی انرجی کمپنی بائیکو پیٹرلیم پاکستان لمیٹڈ (بی پی پی ایل) اپنے تمام لاجسٹک آپریشنز کو جدید خطوط پر استوار کر رہا ہے ۔ اس کے تحت حب کے علاقہ موضع کنڈ میں بائیکو ریفائنری سے پیٹرولیم مصنوعات کی محفوظ انداز سے ملک بھر میں منتقلی کے لئے نئے آئل ٹینکرز شامل کئے جارہے ہیں ۔ اوگرا کے نئے حفاظتی قوانین اور ہدایات کی روشنی میں وائٹ آئل ٹرانسپورٹیشن کی غرض سے بائیکو اپنے بیڑے میں اے ڈی آر ٹینک لاریز کے لئے اوگرا اور این ایچ اے کی حفاظتی ہدایات سے مطابقت رکھنے والے جدید آئل ٹینکرز شامل کررہا ہے ۔ 

نئے آئل ٹینکرز کی شمولیت کے موقع پر تقریب میں بی پی پی ایل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عامر عباسی نے کہا، "بائیکو اوگرا کی ہدایات سے مطابقت رکھنے والے جدید ترین آئل ٹینکرز متعارف کرا رہا ہے اور وہ اس عزم کو یقینی بناتا ہے کہ بائیکو سیفٹی کو ہمیشہ سب سے اولین ترجیح دیتا ہے۔" انڈسٹری کے بہترین طریقوں پر کاربند رہنے کے ساتھ بائیکو کا ارادہ ہے کہ وہ تقریبا 200 ٹینکرز پر مشتمل اپنے وائٹ آئل فلیٹ کو مکمل طور پر جدید خطوط پر استوار کرے گا تاکہ پاکستان بھر میں بائیکو کی مصنوعات کی محفوظ انداز میں نقل و حمل کو یقینی بنایا جائے ۔ اس ضمن میں پیٹرولیم مصنوعات کی نقل و حمل سے متعلق قوائد و ضوابط سے مطابقت رکھی جائے گی ۔ اوگرا اور این ایچ اے کے معیارات کو یقینی بنانے کے لئے بائیکو کے بیڑے میں 24 کے ایل اور 48 کے ایل کے نئے ٹینکرز آج کلفٹن میں بائیکو ہیڈ آفس میں شامل کئے گئے ۔ 

بائیکو سیفٹی کو بنیادی اہمیت دیتا ہے۔ دسمبر 2017میں بائیکو نے پاک بحریہ کے تعاون سے 'باراکوڈا 'کے نام سے تیل کے اخراج کے اہم مسئلہ پر ملکی تاریخ میں سب سے بڑی مشق کی ہے ۔ اس مشق میں سمندری حیات کو پہنچنے والے نقصان کو روکنے کے لئے تیاری کا جائزہ لیا جاتا ہے ۔ بائیکو نے دوران مشق تیل کے اخراج کی تیسری سطح (Tier 3)کے حالات کے مطابق حصہ لیا اور یوں یہ پاکستان کا واحد ادارہ بن گیا جو اس سلسلے میں بین الاقوامی معیار کا حامل ہے۔ بائیکو اپنے ملازمین کے لئے باقاعدہ طور پر سیفٹی ٹریننگز کا انعقاد کرتا ہے اور اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ کسی بھی حادثے سے نمٹنے کی صورت میں ملازمین اپنے کردار اور ذمہ داریوں کی ادائیگی کے لئے تیار رہیں ۔ 

فوٹو کیپشن:
بائیکو کی سینئر انتظامیہ کی جانب سے اوگرا و این ایچ اے سے مطابقت رکھنے والے جدید آئل ٹینکرز کی اپنے بیڑے میں شمولیت کے موقع پر کراچی ہیڈ آفس میں منعقد ہونے والی خصوصی تقریب میں مومینٹو پیش کیا جارہا ہے۔ 




کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

تازہ ترین خبریں