21 فروری، 2018

جوبلی لائف انشورنس فلاحی ادارے ’روشن راہیں‘ کے مالیاتی لٹریسی پروگرام کے لئے تعاون فراہم کررہا ہے

 

کراچی: روشن راہیں ایک پرعزم، غیرمنافع بخش ادارہ ہے جو بچوں کو متبادل شکلوں میں آرٹس کو بروئے کار لاتے ہوئے تعلیم کی فراہمی کے لئے پرعزم ہے۔ اس فلاحی ادارے نے پاکستان میں اپنی نوعیت کا پہلا مالیاتی لٹریسی پروگرام بعنوان 'حساب کتاب' متعارف کرادیا ہے ،جس میں جوبلی لائف انشورنس تعاون فراہم کررہا ہے۔ اس پروگرام میں بچوں کی بچت، روزانہ کی بنیادوں پر ٹرانزیکشن، نقدی سنبھالنے ، موسیقی کے طریقے استعمال کرنے اور کرداروں میں ڈھالنے کے ساتھ دیگر سرگرمیوں میں شمولیت شامل ہے۔ 



دنیا میں سب سے کم مالیاتی رسائی پاکستان میں ہے۔ پاکستان میں تقریبا 10 کروڑ افراد باقاعدہ اور باضابطہ مالیاتی خدمات تک رسائی سے محروم ہیں ۔ عالمی بینک کی رپورٹ کے مطابق دنیا میں 2 ارب افراد بینکوں کی مالیاتی خدمات کی رسائی سے محروم ہیں اور ان سہولیات سے محروم افراد کی فہرست میں پاکستان کی آبادی کی شرح 5 فیصد ہے۔ مالیاتی سہولیات تک رسائی میں پریشانی سے لوگوں کے لئے مختلف نوعیت کے مسائل پیدا ہوجاتے ہیں جن میں غیرمتوقع طور پر مالیاتی دھچکا لگنا، اچانک اخراجات آجانااور اس دوران بچت کی سہولیات سے دوری شامل ہے۔ 

جوبلی لائف انشورنس تین سہ ماہی دورانئے کے لئے روشن راہیں ادارے کے ساتھ تعاون کررہا ہے۔ فلاحی ادارے کی ٹیم نے لاہور کے مختلف اسکولوں کے 3 ہزار بچوں کے ساتھ ان اداروں تک بھی رسائی حاصل کرلی ہے جو پسماندہ طبقات کے بچوں کے لئے کام کررہے ہیں۔ اس پروجیکٹ کے دوران فلاحی ادارے کی ٹیم نے لاہور گرامر اسکول، ایچیسن اسکول، ڈور آف اویئرنیس اینڈ شریف ایجوکیشن ٹرسٹ، روسان اسلامک اسکول، ایس او ایس ویلیج سمیت 15 سرکاری و نجی اسکولوں کا دورہ کیا۔ 

اس سرگرمی پر کوآرڈینیٹر لاہور گرامر اسکول نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا، "روشن راہیں کی منعقدہ سرگرمیاں انتہائی تخلیقی ہیں اور بچوں سے کردار ادا کروانے کی سوچ منفرد ہے ، کیونکہ ایسی سرگرمیوں سے بچے نہ صرف لطف اندوز ہوتے ہیں بلکہ بہت کچھ سیکھتے بھی ہیں۔" 

شریف ایجوکین ٹرسٹ کے نمائندے نے بتایا، "ہمیں ایسی سرگرمیوں اور تعلیمی سیشنز کے انعقاد کی مزید ضرورت ہے، موسیقی کے استعمال سے مالیاتی لٹریسی سیکھنا نہایت تخلیقی کام ہے ، کیونکہ موجودہ ماحول میں بچوں کے لئے یہ ایک بہت اہم موضوع ہے۔" 

روشن راہیں کے بانی شائیگان اظہر نے کہا، "بچوں میں نئی چیزیں سیکھنے کی بہترین صلاحیت ہوتی ہے۔ موسیقی کے استعمال اور دیگر طریقوں سے ان کے سیکھنے کی صلاحیتوں پر مثبت اثر تسلیم شدہ ہے۔ ہم اپنے اسپانسرز اور پروگرام میں شامل اسکولوں کی انتظامیہ کے انتہائی مشکور ہیں جنہوں نے ہمارے پروگرام پر اعتماد کیا اور بچوں کی اس جانب رسائی میں ہماری مدد کی۔ ہم اپنے پروگرام کو پاکستان کے دیگر شہروں میں پھیلانے کے لئے کوشاں ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ بچوں تک مالیاتی لٹریسی کا پیغام پہنچ سکے ۔" 



کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

تازہ ترین خبریں