اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

23 فروری، 2018

کیسے بھی حالات ہوں، پاکستان آکر انتخابی مہم میں قیادت کروں گا: سابق صدر پرویز مشرف

 

 دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) جنرل الیکشن کا وقت قریب آتے ہی سابق آرمی چیف اور صدر پاکستان سید پرویز مشرف نے وطن واپسی کا فیصلہ کرلیا ہے جس کے لیے انہوں نے اپنے وکیل اختر شاہ کو مشاورت کے لیے دبئی طلب کرلیا، پرویز مشرف نے کہا ہے کہ کیسے بھی حالات ہوں، پاکستان آکر انتخابی مہم کی قیادت خود کروں گا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق صدر اور آل پاکستان مسلم لیگ (اے پی ایم ایل) کے سربراہ پرویز مشرف نے وطن واپسی کے لیے اپنے وکیل اختر شاہ ایڈووکیٹ کوطلب کیا ہے جو دبئی کے لیے روانہ ہوگئے۔

اس ضمن میں اختر شاہ ایڈووکیٹ نے بتایا کہ پرویز مشرف نے وطن واپسی سے متعلق قانونی مشاورت کے لیے بلایا ہے  پرویز مشرف سے ان کے خلاف پاکستان میں جاری کیسز سے متعلق بھی مشاورت ہوگی۔

آل پاکستان مسلم لیگ کے رہنما ڈاکٹر محمد امجد نے کہا کہ پرویز مشرف کراچی، لاہور یا اسلام آباد جہاں بھی اتریں گے ان کا بھرپور استقبال کریں گے۔ ڈاکٹر امجد کے مطابق پرویز مشرف کا کہنا ہے کہ حالات جو بھی ہوں پاکستان آکر انتخابی مہم کی خود قیادت کروں گا۔




کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

نوٹ: ٹائمزآف چترال کی انتظامیہ اور اداراتی پالیسی کا بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ اگر آپ بھی چاہتے ہیں کہ آپ کا نقطہ نظر پاکستان اور دنیا بھر کے ناظرین تک پہنچے توآپ بھی قلم اٹھائیے اور 400 سے 700 الفاظ پر مشتمل اپنی تحریر تصویر، مکمل نام، فون نمبر، سوشل میڈیا آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعار ف کے ساتھ ہمیں ای میل کریں ای میل ایڈریس timesofchitral@outlook.com آپ اپنے بلاگ کے ساتھ تصاویر اور ویڈیو لنک بھی بھیج سکتے ہیں۔

اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

loading...

تازہ ترین خبریں