24 فروری، 2018

ایل جی الیکٹرانکس نے قابل استطاعت کے سیریز سمارٹ فون متعارف کرا دیئے

کوریا (مانیٹرنگ ڈیسک) ڈیجیٹل اپلائنسز میں مایہ ناز کمپنی ایل جی الیکٹرانکس نے موبائل فون کے شعبے میں اپنے حریفوں کو چیلنچ دے دیا ہے۔ ایل جی کمپنی  نے حریف کمپنیوں کے ٹکر میں آنے کے لیے اپنے سستے ترین اسمارٹ فونز متعارف کرانے کی تیاری کرلی ہے۔ اگرچہ ایل جی نے 2017 میں ’جی‘ اور ’وی‘ سیریز کے قدرے سستے اسمارٹ فون بھی متعارف کرائے تھے، تاہم اب کمپنی نے اس سیریز سے بھی مزید سستے فون متعارف کرانے کی تیاری کرلی ہے۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ رواں برس ایل جی کی جانب سے ’کے‘ سیریز کے متعارف کرائے جانے والے فونز ممکنہ طور پر کمپنی کے اب تک کے سستے فور جی موبائلز ہوں گے۔ 



ایل جی کمپنی ’کے‘ سیریز کے فون پہلے ہی متعارف کراچکی ہے، تاہم اب انہیں مزید اپ ڈیٹ کرکے دوبارہ پیش کر رہی ہے۔ ایل جی کے نئے فلیگ شپ موبائل کی تفصیلات سامنے آگئیں آئندہ ہفتے اسپین کے شہر بارسلونا میں ہونے والے ’موبائل ورلڈ کانگریس‘ (ایم ڈبلیو سی) کے ایونٹ میں ایل جی کی جانب سے ’کے‘ سیریز کے 2 فونز متعارف کرائے جانے کا امکان ہے، جس کی تصاویر اور تفصیلات سامنے آگئیں۔ 

تفصیلات کے مطابق ایل جی ایم ڈبلیو سی میں ’کے 8‘ اور ’کے 10‘ فونز متعارف پیش کریگی، جو کمپنی کی جانب سے آخری پانچ سال میں متعارف کرائے جانے والے سستے فونز ہوں گے۔ ’کے 8‘ کا بیک کیمرہ 8 میگا جب کہ فرنٹ کیمرہ 5 میگا پکسل ہوگا، جب کہ اس کی بیٹری 2500 ایم اے ایچ ہوگی۔  

3۔5 انچ اسکرین کے حامل ’کے ‘10‘ میں اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم دیا گیا ہے، جب کہ اس میں 16 جی بی ریم ہوگی۔  ایل جی کا دو کیمروں والا اسمارٹ فون پیش وائی فائی اور بلیوٹوتھ سے لیس اس فون میں فور جی اور تھری جی نیٹ ورک چلایا جاسکے گا۔ ’ایل جی کے 10‘ کی ممکنہ طور پر قیمت 70 ڈالر سے 130 ڈاالر کے درمیان یعنی پاکستانی 8 ہزار سے 13 ہزار روپے کے درمیان ہوگی۔




کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

تازہ ترین خبریں