26 فروری، 2018

ایک ڈان پنجاب میں بیٹھا ہے اور گاڈ فادر اوپر بیٹھا ہوا ہے : عمران خان


اسلام آباد (ویب ڈیسک) تحریک انصاف نے پنجاب حکومت کو چیلنج کرلیا اور پنجاب میں کرپشن کے خلاف مہم تیز کرنے کی ٹھان لی ہے۔ عمران خان نے کہا ہے لاہور سیکریٹیرٹ کے تالے نہ کھلے تو کھول دیں گے۔ 

احتساب عدالت کے باہر میڈٰیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے کہا ایک گاڈ فادر اوپر بیٹھا ہوا ہے، اور ایک ڈان پنجاب میں ہے اور فیصل سبحان نے کہا میں شریف فیملی کا فرنٹ مین ہوں تاہم چیف جسٹس صاحب سے گزارش ہے کہ وہ اس پر ایکشن لیں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے فیصل سبحان کے انٹرویو کی رپورٹ تمام میڈیا کو دیں۔

عمران خان نے حکومتی کارکردگی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ افریقہ سے زیادہ بچے پاکستان میں مر رہے ہیں، اور ہسپتالوں میں یہ حال ہے کہ ایک بستر پر چار، چار مریضوں کا علاج کیا جا رہا ہے۔ ادھر عصمت اللہ تشدد کیس میں انسداد دہشتگردی عدالت میں سماعت ہوئی اور عمران خان کی اگلی سماعت پر حاضری سے استثناء کی درخواست منظور کر لی گئی۔



کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

تازہ ترین خبریں