1 فروری، 2018

حبیب بینک نے محمد اورنگزیب کو نیا صدر اور چیف ایگزیکٹیو آفیسر مقرر کردیا

 

کراچی: پاکستان کے وسیع ترین بینک حبیب بینک لمیٹڈ نے آج محمد اورنگزیب کو نیا صدر اور چیف ایگزیکٹیو آفیسر مقرر کرنے کا اعلان کردیا۔ ارنگزیب بینکگ کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں، پاکستان اور بیرون ملک صف اول کے بینکوں کے 30 سالہ تجربہ رکھتے ہیں۔ ایچ بی ایل میں تعیناتی کے قبل وہ گلوبل کارپوریٹ بینک، ایشیا پیسیفک کے سی ای او تھے۔ 



بینک کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز

محمد اورنگ زیب ایچ بی ایل کے پریذیڈنٹ اور سی ای او منتخب

کراچی:  پاکستان کا سب سے بڑا بینک ،حبیب بینک لیمیٹڈ (ایچ بی ایل) اس بات پر خوشی محسوس کرتا ہے کہ اسکے بورڈ نے محمد اورنگزیب کو ایچ بی ایل کا پریذیڈنٹ اور سی ای او منتخب کرنے کی منظوری دے دی ہے تاہم ان کی تعیناتی اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے فٹ اینڈ پراپر ٹیسٹ (ایف پی ٹی) سے مشروط ہے۔ اس ضمن میں ایچ بی ایل نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں ضروری درخواست جمع کرادی ہے۔ 

محمد اورنگ زیب ایک معتبر اور تجربہ کار بینکار ہیں اور ان کا وسیع تجربہ پاکستان سمیت دنیا بھر کے صف اول کے بینکوں میں 30 سال سے زائد عرصے پر محیط ہے۔ وہ فی الوقت جے پی مورگن میں گلوبل کارپوریٹ بینک ،ایشیا پیسفک کے سی ای او کے عہدے پر فائز ہیں۔ 

انہوں نے اپنے کیرئیر کا آغاز پاکستان میں سٹی بینک کے ساتھ کیا اور بعد ازاں سٹی بینک نیویارک چلے گئے۔ پھر وہ اے بی این ایمرو بینک میں سینئر پوزیشن پر تعینات رہے اور وہاں ترقی کرتے ہوئے پاکستان میں کنٹری منیجر کی پوزیشن پر پہنچ گئے ۔ وہ اے بی این ایمرو ایمسٹرڈیم، آر بی ایس سنگاپور میں اعلیٰ سطح کی ریجنل اور گلوبل پوزیشنز پر تعینات رہے۔ وہ سال 2011 سے جے پی مورگن کے ساتھ وابستہ ہیں۔ 

وہ یونیورسٹی آف پینی سیلوانیہ کے وارٹن اسکول کے گریجویٹ ہیں جہاں سے انہوں نے سائنس و اکنامکس میں بیچلرز کی ڈگری کے ساتھ ایم بی اے کی ڈگری بھی حاصل کی۔ 



کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

تازہ ترین خبریں