5 فروری، 2018

کوکا۔کولا کے تعاون سے فیفا ورلڈ کپ ٹرافی کی پاکستان آمد

 


لاہور:  فیفا ورلڈ کپ ٹرافی بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ تھائی لینڈ کے شہر چیانگ مائی سے لاہور پہنچ گئی ہے۔ اس خصوصی پرواز میں کوکا۔کولا پاکستان کے جنرل منیجر رضوان یو خان، بین الاقوامی سطح پر مشہور فرانسیسی فٹ بالر کرسچین کاریمبیو، معروف کرکٹر یونس خان، پاکستان ویمن فٹ بال ٹیم کی کپتان ہاجرہ خان، اسٹوڈیو آرٹسٹ مومنہ مستحسن اور قرة العین، مشہور شخصیات مایا علی اور زینب عباس، بڑی کاروباری شخصیات و دیگر موجود تھے۔ فیفا کی تاریخ میں پہلی بار ورلڈ کپ ٹرافی پاکستان آئی ہے اور کوکا۔کولا کی جانب سے ٹرافی ٹور کا مقصد شائقین فٹبال کو اپنے ممالک میں اسے دیکھنے کا موقع فراہم کرنا ہے اور آنے والے فیفا ورلڈ کپ کے لئے دلچسپی پیدا کرنا ہے۔ 


فیفا ورلڈ کپ ٹرافی لاہور میں 3 فروری کی صبح پہنچی جہاں صحافیوں، قومی کھلاڑیوں اور دیگر اہم افراد کے سامنے اسے پیش کیا گیا۔ شرکاءکو اس موقع پر فیفا ورلڈ کپ کی اوریجنل ٹرافی دکھانے اور طیارے کے سامنے کوکا۔کولا اور فیفا نمائندوں کے ساتھ تصویریں لینے کا منفرد موقع دیا گیا۔ 



اس ٹرافی کو پھر شام میں مقامی ہوٹل لے جایا گیا جہاں ایک تقریب کے دوران اہم شراکت داروں، سرکاری حکام، میڈیا اور مردوں و خواتین کی قومی فٹبال ٹیم کے کھلاڑی، اسپورٹس بلاگرز اور انفلوینسرز کے سامنے اسے رونمائی کے لئے پیش کیا گیا۔ اس تقریب میں کوکا۔کولا پاکستان و افغانستان کے جنرل منیجر رضوان یو خان نے کہا، "کوکا۔کولا پاکستان ایسے اچھے کاموں میں تعاون کررہا ہے جو لوگوں کو دل سے پسند ہے اور اس طرح کے کاموں میں وہ آگے بڑھ کر انہیں ایسی بلندیوں تک لے گیا ہے جہاں اس سے پہلے کوئی نہ لے جاسکا۔ ہم سب جانتے ہیں کہ حالیہ چند سالوں کے دوران ہمارے ملک میں مختلف قوموں، زبانیں بولنے والوں اور مختلف طبقات میں فٹبال کی مقبولیت غیرمعمولی طور پر بڑھ گئی ہے۔ یہ دنیا کا سب سے مقبول ترین کھیل بن چکا ہے اور پاکستان میں بڑھتی ہوئی اس کی پذیرائی میں تعاون ضروری ہے۔ کوکا۔کولا پاکستان کی جانب سے ملک میں فیفا ورلڈ کپ ٹرافی لانا محض ایک آغاز ہے۔ اس ضمن میں ملک گیر سطح پر منصوبوں، نچلی سطح پر فٹبال کے فروغ کے لئے مہمات پر پہلے سے ہی کام جاری ہے اور آنے والے ہفتوں میں آپ یقینی طور پر ان کے بارے میں لازمی سنیں یا پڑھیں گے۔ "

پاکستان کی قومی فٹ بال ٹیم کے موجودہ کپتان کلیم اللہ نے کہا، "اس ٹرافی کا پاکستان آنا لازمی طور پر ایک بڑی کامیابی ہے اور اس سے ہم فٹبال کے بین الاقوامی منظرنامے میں سامنے آئیں گے۔ اس طرح کی تقاریب ملک میں نوجوان ٹیلنٹ کو ابھارنے کے لئے انتہائی اہم ہیں اور یقینا فٹبال کے بہت سے شائقین، نوجوانوں اور مستقبل میں فٹبال کھیلنے کے خواہش مند نئے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہوگی۔ کوکا۔کولا کی جانب سے اس ٹرافی کو پاکستان لانے کے ساتھ دیگر اقدامات (جن کا کمپنی جلد ہی اعلان کرے گی) سے امتزاج پیدا ہوگا جس سے ملک میں فٹبال کا مناسب اور منظم پلیٹ فارم تعمیر کرنے بالخصوص فٹبال کے نئے کھلاڑیوں کی تیاری میں مدد ملے گی۔" 

کوکا۔کولا پاکستان و افغانستان کے مارکیٹنگ ڈائریکٹر عباس ارسلان نے کہا، "کوکا۔کولا دنیا بھر میں شائقین فٹبال کا جذبہ دوسروں کے ساتھ شیئر کرتا ہے، اس ٹرافی کی پاکستان آمد ان لوگوں کے لئے غیرمعمولی موقع ہے جو فٹبال کی تاریخ میں دلچپسپی رکھتے ہیں اور اس کھیل سے متعلق اپنے جذبات و احساسات کا ایک دوسرے سے تبادلہ کرتے ہیں۔" 

لاہور میں لیک سٹی میں کوک فیسٹ (CokeFest) کے نام سے خصوصی تقریب منعقد ہوئی جس میں فٹبال کے ہزاروں مداحوں نے شرکت کی اور انہیں ذاتی طور پر شاندار ٹرافی کو قریب سے دیکھنے کا منفرد موقع دیا گیا۔ 

کوکا۔کولا کی جانب سے فیفا ورلڈ کپ ٹرافی ٹور سے متعلق تازہ ترین معلومات بشمول مقامات اور تاریخوں، خصوصی انٹرویوز، فوٹوز اور ویڈیوز کے لئے اسکی آفیشل ویب سائٹ (www.fifa.com/trophytour)، آفیشل فیس بک پیج (www.facebook.com/trophytour) اور آفیشل انسٹاگرام پیج (https://www.instagram.com/trophytour/) وزٹ کریں۔ 



کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

تازہ ترین خبریں