5 فروری، 2018

نئی کابینہ سے متعلق خبروں پر تحریک انصاف چترال کی وضاحت

 

چترال (پریس ریلیز) پاکستان تحریک انصاف ضلع چترال کے ترجمان نے اپر اور لوئر چترال کے لئے پی ٹی آئی کی نئی کابینہ تشکیل دینے کے حوالے سے شائع خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے وضاحت کی ہے کہ اس طرح کی خبریں کسی کی خواہش ہوسکتی ہیں لیکن پارٹی کی نہیں ‘ اور نہ ہی پارٹی ورکروں کو من گھڑت خبروں سے گمراہ کیا جا سکتا ہے ‘ ترجمان انجینئر خالد محمود نے واضح کیا کہ
پارٹی چےئر مین عمران خان سے مشاورت کے بعد پی ٹی آئی ملاکنڈ ریجن کے صدر محمود خان نے اپر اور لوئر چترال کی تنظیمات کا اعلامیہ جار ی کیا ہے‘ ‘ اور اب پورے رے چترال میں یونین کونسلز کی سطح پرتنظیم سازی آخری مرحل میں ہیں ‘ اور ورکر عام انتخابات کی تیاریوں میں مصروف ہیں ایسے موقع پر بعض ناعاقبت اندیش اور سیاسی بصیرت سے محروم عناصر پی ٹی آئی ملاکنڈ ریجن کے صدر محمود خان سے منسوب من گھڑت خبرپھیلا کر پارٹی ورکروں کو گمراہ کرنے کی ناکام کوشش کی ہے ‘ انہوں نے کہا کہ بعض لوگ کو اپنے ناموں کے ساتھ عہدے لگانے کی بیماری ہے لیکن پی ٹی آئی چترال کے ورکر ان بیماروں کو پہچان چکے ہیں بلکہ صوبائی اور مرکزی قیادت بھی ان سے آگاہ ہے ‘ پاکستان تحریک انصاف ضلع چترال کے ترجمان انجینئر خالد محمود نے خبردار کیا ہے کہ پارٹی ورکروں کو گمراہ کرنے اور من گھڑت خبریں پھیلانے والوں کے خلاف تادیبی کاروائی کی جائیگی۔



کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

تازہ ترین خبریں