9 فروری، 2018

ٹینگ پاکستان نے اپنی مہم ’ٹینگ: ٹچ آف میجک‘ کے لئے ڈبلیو اے آر سی میڈیا ایوارڈ جیت لیا

ٹینگ مشروب عالمی سطح پر پاکستان میں سب سے زیادہ مقبول 

کراچی:  ٹینگ پاکستان (Tang Pakistan)نے اپنی مہم 'ٹینگ: ٹچ آف میجک' کی شراکت داریوں اور اسپانسرشپس کے موثر استعمال پر حال ہی میں سلور ورلڈ ایڈورٹائزنگ ریسرچ سینٹر (ڈبلیو اے آر سی) میڈیا ایوارڈ جیت لیا ہے۔ 


ٹینگ پاکستان نے ڈیجیٹل ترکیبوں پر یہ اعزاز حاصل کیا، اس ضمن میں مختلف ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے ساتھ شراکت داری کی گئی تھی جس کی بدولت اس کٹیگری میں وسعت لانے کے لئے مدد ملی۔ یہ موسم گرما اور رمضان کے دوران سب سے زیادہ طلب کیا جانے والا مشروب ہے۔ مشروب ساز برانڈ نے کھانے پکانے کے معروف پورٹلز اور ماہرین سے ان کا استعمال اور فروغ بڑھانے کے لئے شراکت داری کی اور آزمائشی بنیادوں پر اسکے استعمال کو پھیلایا۔ اس کا مقصد یہ تھا کہ ٹینگ کے استعمال کو روایتی موسم گرما اور جسم میں نمکیات کے حصول سے ہٹ کر جدت انگیز طریقوں سے کھانے پینے کی مختلف ترکیبوں میں استعمال کیا جائے اور اسے موسم گرما کے بجائے پورے سال استعمال ہونے والا مشروب سمجھا جائے۔ 

ٹینگ پاکستان کی کامیابی کے پیچھے اسکی ٹیم کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ایک پینلسٹ نے تبصرہ کیا، "ٹینگ کو منفرد طریقوں سے کھانے پینے میں استعمال کرنے سے متعلق بھرپور آگہی ملی ہے اور اس کام میں گہری تفصیلات اور ثقافت سے متعلق بھرپور اور دلچسپ معلومات تھی۔" 

ڈیجیٹل پورٹلز اور فیس بک فوڈ گروپس کے ذریعے صارفین کو شامل کرنے کے نتیجے میں گزشتہ دو سال میں ٹینگ پاکستان کا پاو ¿ڈر ڈرنک کٹیگری میں مارکیٹ شیئر 80 فیصد تک جا پہنچا ہے۔ صارفین کی بھرپور انداز سے آن لائن رابطوں، اسکے استعمال میں اضافہ لانے کی مہم میں کامیابی کی بدولت پاکستان دنیا میں سب سے زیادہ ٹینگ استعمال کرنے والی مارکیٹ بن گیا ہے۔ 

مانڈیلیز پاکستان لمیٹڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر عثمان منیر نے کہا، "پاکستان ایک بہترین مارکیٹ ہے اور یہاں پر کاروبار کرنے کی مثال دنیا میں کہیں نہیں ملتی۔ مختلف اقسام کے صارفین اور بڑھتی ہوئی طلب کے ساتھ ٹینگ گزشتہ دہائی میں غیرمعمولی ترقی کرچکا ہے۔" 

ڈبلیو اے آر سی ایوارڈز اسکیم اگلی جنریشن میں موثر افادیت اور ریوارڈز مارکیٹنگ کے ساتھ عالمی سطح کی تحقیق چار شعبوں میں قائم ہے۔ ان میں سے ہر کٹیگری کا اپنا ججنگ پینل اور ایوارڈز کی الگ خصوصیت ہے۔ 1985 میں قائم ڈبلیو اے آر سی ایک نجی ادارہ ہے جو دنیا کے نمایاں برانڈز اور 50 سے زائد انڈسٹری اداروں کی ایڈورٹائزنگ کے بہترین طریقوں اور ایڈورٹائزنگ کیس اسٹڈیز کا حامل ہے۔ 

مانڈیلیز انٹرنیشنل کا تعارف
مانڈیلیز انٹرنیشنل دنیا میں بہترین اسنیک تیار کرنے والے والی کمپنی ہے جس کا سال 2017 میں خالص ریونیو تقریا 26 ارب ڈالر رہا۔ دنیا کے تقریبا 160 ممالک میں خوشی کے زیادہ سے زیادہ لمحات تخلیق کرنے کے ساتھ مانڈیلیز انٹرنیشنل بسکٹس، چاکلیٹ، گم، کینڈی اور پاو ¿ڈر مشروبات بنانے والا عالمی ادارہ ہے۔ اس میں اوریو اور بیل ویٹا بسکٹس، کیڈبری ڈیری ملک اور ملک چاکلیٹ اور ٹرائیڈنٹ گم جیسے پاور برانڈز ہیں۔ مانڈیلیز انٹرنیشنل اسٹینڈرڈ اینڈ پور کے 500، نصداق 100 اور ڈاو ¿ جونز سسٹین ایبلٹی انڈیکس کا فخریہ طور پر رکن ہے۔ مزید تفصیلات کے لئے ویب سائٹ (www.mondelezinternational.com) وزٹ کریں یا کمپنی کے ٹوئٹر ہینڈل (www.twitter.com/MDLZ) کو فالو کریں۔



کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

تازہ ترین خبریں