28 فروری، 2018

جاز نے فور جی پر کام کرنے والا پہلا فیچر فون پاکستان میں متعارف کردیا

کراچی (ٹیکنالوجی ڈیسک) انٹرنیٹ کا استعمال اب بہت عام ہوچکا ہے اور اس کے لیے موبائل فونز ہی بہترین ذریعہ سمجھے جاتے ہیں تاہم پاکستان میں ایسے فیچرز فون موجود نہیں جو عام فیچرز جیسے کالز اور ایس ایم ایس کے ساتھ ساتھ آن لائن سرفنگ یا ایپس استعمال کرنے کا موقع فراہم کریں اور اب موبائل آپریٹر کمپنی جاز نے ایسی ہی ایک ڈیوائس متعارف کرائی ہے۔



کمپنی نے جاز ڈیجیٹ 1 نامی فیچر فون متعارف کرایا ہے اور اس کا دعویٰ ہے کہ یہ 4G پر کام کرنے والا پاکستان کا پہلا ’اسمارٹ‘ فیچرفون ہے۔

یہ ڈیوائس اسمارٹ فون پر چلنے والی اپلیکشنز جیسے فیس بک اور واٹس ایپ وغیرہ کو سپورٹ کرتی ہے جبکہ دیگر فیچرز میں ٹچ اسکرین، وائی فائی ، 2 میگاپکسل کیمرہ او ر 2000 ایم اے ایچ بیٹری قابل ذکر ہیں۔

اسی طرح کوالکوم پراسیسر بھی فور جی سروس کے لیے دیا گیا ہے جبکہ کمپنی اس فون خریدنے والے صارفین کو فری ڈیٹا سم کے ساتھ6ماہ کے لیے مفت 4Gانٹرنیٹ (ایک جی بی ماہانہ) بھی فراہم کرے گی۔

کمپنی کا اپنی پریس ریلیز میں مزید بتایا کہ یہ فون ایسی مارکیٹ کے لیے نہایت مناسب ہے جہاں ملک بھر میں سبسکرائبرز کی اکثریت اب بھی پرانا ٹو جی فون استعمال کر رہی ہے اور اسے فور جی جیسی جدید ترین ٹیکنالوجیز پر منتقل کرنے کی ضرورت ہے۔

جاز میں ہیڈ آ ف ڈیوائسز، محمد علی خان کے بقول 'یہ فون ہمارے صارفین کو اس قابل بنائے گا کہ وہ سوشل میڈیا پر اپنے پیاروں تک باآسانی رسائی کے لیے ہمارے تیز ترین فور جی نیٹ ورک سے فائدہ اٹھا سکیں'۔‘

یہ فون کمپنی کے ایکسپرینس سینٹر اور فرنچائز میں5,300 روپے میں دستیاب ہے جس کے ساتھ ایک سال کی وارنٹی بھی دی جائے گی۔

کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

تازہ ترین خبریں